اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ میں اپنی نااہلی کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم کو سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کے حوالے سے توہین عدالت کے الزام میں عدالت کی برخواستگی تک قید کی سزا سنائی تھی۔
یوسف رضا گیلانی نے فیصلے کو مقررہ تیس یوم کے اندر چیلنج نہیں کیا جس کے بعد عدالت نے اپیل دائر نہ ہونے کے باعث سزاکو حتمی قرار دے دیا تھا تاہم سات ماہ بعد یوسف رضا گیلانی نے عدالت عظمی میں نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومتی خط سے ان کیمقف کی تائیداد ہوئی ہے۔