سابق ورلڈ نمبر ون رافیل نڈال ٹینس رافیل نڈال طویل انجری سے فٹ ہو کر چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے۔سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال کا چلی کے شہر سانتیاگو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
چلی کے صدر سیبسٹئن پائنیرا نے رافیل نڈال کو خصوصی ظہرانہ دیا۔رافیل نڈال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کا موقعہ ملے گا۔
عالمی نمبر پانچ رافیل نڈال طویل عرصے سے ٹانگ کی انجری کا شکار تھے جس کے باعث انہیں سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم سے بھی باہر ہونا پڑا تھا۔چلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ گیارہ سے سترہ فروری تک ہو گا۔