گجرات کی خبریں 01-02-2013
Posted on February 2, 2013 By Noman Webmaster گجرات
جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی عظیم الشان محفل پاک ڈوگہ شریف میں منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی عظیم الشان محفل پاک نامور سماجی شخصیات چوہدری سجاد احمد برہ چوہدری قدوس عمراہ برہ کے زیر اہتمام جناح کالونی ڈوگہ شریف میں منعقد ہوئی ، صدارت علامہ قمر عباس بغدادی خطیب جامع مسجد گلزار مدینہ پرنسپل منہاج ماڈل سکول دولت نگر نے فرمائی ، تلاوت کلام پاک مولانا محمد افضل چشتی خطیب اعظم ڈوگہ شریف نے فرمائی ، ہدیہ نعت پروفیسر محمد شکیل طاہر ، ڈاکٹر عاطف شہزاد بھٹی ، علامہ پروفیسر سرور صدیقی قادری نے پیش کیا ، نقابت کے فرائض نامور ثناء خوانِ مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ نے انجام دیے ، نامور مذہبی سکالر حضرت علامہ غلام ربانی تیمور نے خصوصی خطاب فرمایا ، مہمان خصوصی میں چوہدری افتخار احمد سیالکوٹ ، چوہدری شہزاد اکبر تاس ایڈووکیٹ ، چوہدری لیاقت علی ٹھلہ ، چوہدری خالد حسین ، خالد چوہدری ، محمد خاں برہ ، مہر محمد نواز تھے ، تحریک منہاج القرآن مرکزی انجمن ثناء خوانِ مصطفی ڈوگہ شریف کے اراکین چوہدری انعام اللہ برہ ، ملک صفدر حسین ، محمد شہباز عارف ، امانت نوشاہی ، صابر حسین ، حافظ وقاص بلال ارو دیگر بھی موجود تھے ، چوہدری سجاد احمد برہ ، چوہدری قدوس عمران برہ کی طرف سے شاندار انتظامات کیے گئے شرکاء کے لیے لنگر کا وسیع انتظام کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان ” سیرت النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کانفرنسمنعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر عبدالرشید ترابی نے جامع مسجد تھڑے والی لالہ موسیٰ میں جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان ” سیرت النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا کے مختلف سوالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا بنیادی تقاضا ہے ، حضور پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی زندگی آپ کے لئے بہترین اسوہ حسنہ ہے ، مگر آج اتباع بہت ادھورا ہے ، وہ ملک جو اسلام کے نام پر بنا جس کا نظریہ پہلے پیش کیا گیا ، اس میں آج تک اللہ کا نظا م نافذ نہیں ہے ، دنیا کی سب سے بڑی ہجرت 1947ء میں ہوئی کشمیریوں کے لاشوں کے پشتے لگا دئیے گئے ، اگر پاکستان اسلامی مملکت بن جاتا تو مشرقی پاکستان ہم سے الگ نہیں ہوتا ، یہ جھنڈیاں ، جلوس نکال کر نبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ، مگر زندگی بچانے والی ادویات میں بھی ملاوٹ کرتے ہیں ، اینٹیں پیس کر مصالحہ میں ملاتے ہیں گدھے کا گوشت کھلاتے ہیں ، ایک سوال پر انہوں نے کہا تحریک آزادی کشمیر مشکلات کے باوجود جاری و ساری ہے اور قائم و دائم ہے اور پرویز مشرف کے یوٹرن کے باوجود جو ایک بین القوامی پلان تھا ، اس میں مشرف بھی شامل ہو گیا تھا ، کہ لائین آف کنٹرول پر اس مسئلہ کو ختم کر دیا جائے اور کشمیر کے ہمارے قائدین حریت کشمیری وہ بھارتی آئینی فریم ورک کے اندر کسی حل کو قبول کر لیں ، مگر اس میں انکو کامیابی نہیں ہوئی اور تحریک موجود ہے ، قائدین حریت کی وجہ سے انہیں کامیابی نہیں ہوئی اور تحریک موجود ہے اور سازش ناکام ہوئی ، لائن آف کنٹرول پر کشمیر کو تقسیم کرنے کا منصوبہ جو تھا وہ ختم ہو گیا ، 9/11کے بعد مجاہدین کے قائدین حریت نے ایک حکمت عملی کے تحت یہ طے کیا کہ اب سیاسی پروفائل کو بڑھانا چاہیے اور اس عرصہ میں بھارتی اقدام کے رد عمل میں بڑی بڑی تحریکیں چلیں جس میں 10-10لاکھ نکلے سری نگر کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے بھارت کے اس فیصلے کو اور سازش کو مسترد کیا ہے ، بھارت کی یہ بھی کوشش تھی کہ اس عرصہ میں پاکستان کے حکمرانوں کو تحریک کی پشت سے پسپا کر کے مذاکرات کے پراسس میں الجھا کے دنیا کو بتایا جائے کہ یہ مسئلہ اس کی کوئی عالمی نوعیت نہیں ہے ، الحمد اللہ بھارت اس میں ناکام رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی”اسلامی انقلاب کے لیے جدو جہد کر رہی ہے “:ڈاکٹر سید احسان اللہ
گجرات(جی پی آئی)جماعت اسلامی گجرات کے امیر ضلع ڈاکٹر سید احسان اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی”اسلامی انقلاب کے لیے جدو جہد کر رہی ہے “۔مدینہ کی ریاست ہمارے لیے ماڈل کا درجہ رکھتی ہے۔بانی جماعت مولانا سید مودودی کی فکر اور دعوت آج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور عالمی افق پر ان کے افکار سے رہنمائی حاصل کی جا رہی ہے۔کارکن دعوتی ،تربیتی اور سماجی سرگرمیوں میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے وقت میں جماعت اسلامی ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔ہمیں انتخابی نشان ترازو مل چکا ہے جو کہ عدل و انصاف کی علامت ہے۔ظلم اور ظالموں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہو گا۔موجودہ حکمرانوں نے اپنے پانچ سالوں میں عوام الناس کے لیے کچھ نہیں کیا۔ہر روز نوٹ چھاپ کر اور قرض لے کر معیشت کو مصنوعی انداز میں سہارا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں حکمران اپنا انجام دیکھ لیں گے۔ڈاکٹر سید احسان اللہ نے خسرے کی وباء پھیلنے سے معصوم بچوں کی ہلاکت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہو ئے اسے صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیاہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بر وقت حسرہ کی روک تھام کر لی جاتی تو معصوم زندگیوں کو بچاہا جا سکتا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخابات وقت پرہونگے :چوہدری احمد مختار
گجرا ت(جی پی آئی)وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے عوامی رابطہ آفس گجرات میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عام انتخابات وقت پرہونگے اور پیپلزپارٹی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور ادھورے چھوڑے ہوئے ترقیاتی کام اور عوامی فلاحی منصوبے دوبارہ شروع کریگی انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ چاہتی ہے کہ ہم اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے مسلم لیگ ق کی قیادت کو اب خود فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اتحاد بر قرار رکھتی ہے یا نہیں انہوں نے کہاکہ اگر ق لیگ کے ساتھ سیٹ ا یڈجسٹمنٹ نہیں ہوتی تومیں خود چوہدری پرویز الٰہی کے مقابلہ حلقہ این ا ے105گجرات سے الیکشن لڑونگا گا انہوں نے کہاکہ سازشی عناصر کی طرف سے انتخابات التواء کئے جانیوالی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھنی والی پارٹی ہے جس نے کبھی آمریت کا ساتھ نہیں دیا انہوں نے کہاکہ ملک میں تمام اسمبلیوں کو ایک ہی دفعہ تحلیل اور نگران حکومت کے قیام کیلئے اپوزیشن سے مذاکرات کئے جارہے ہیں اور مذاکرات کے نتائج میں نگران حکومت کا قیامم عمل میں آجائیگا اور مئی کے پہلے ہفتہ میں الیکشن منعقد ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں سوئے ہوئے 65 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
گجرات( جی پی آئی)گجرات میںنامعلوم مسلح افراد نے گھر میں سوئے ہوئے 65سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گزشتہ روز تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ عزیز آباد میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے اپنے گھر میں سوئے ہوئے محمداسلم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر کے روشن دان سے فائرنگ کی پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ہے جبکہ مقتول کی اہلیہ رخیلاں بی بی کی رپورٹ پر پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیة اہل سنت و الجماعت ضلع گجرات کے راہنمائوںکے خلاف بلا جواز دہشت گردی کے مقدمہ کی مذمت کرتے ہیں :مولانا عبدالحق خان
گجرات (جی پی آئی) جمعیة اہل سنت و الجماعت ضلع گجرات کے راہنمائوں مولانا عبدالحق خان بشیر مولانا عطاء اللہ فاروقی مولانا غلام رسول شوق مولانا محمد نواز مولانا ضیاء اللہ ہاشمی مولانا محمد شعیب پروفیسر اشفاق منیر نے اہل سنت و الجماعة ضلع گجرات راہنمائوں مولانا نثار احمد اور فیض رسول بٹ وغیرہ پر بلا جواز دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جانبداری کا مظاہرہ ترک کر دے حضرت فاروق اعظم کی توہین کرنے والوں کے خلاف احتجاج اور پر امن ریلی پر دہشت گردی کے مقدمہ کا اندراج قابل مذمت ہے پولیس نے مقدمہ واپس نہ لیا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کالعدم سپاہ صحابہ کو تنہا نہ سمجھے عظمت صحابہ کے تحفظ اور گستاخان صحابہ کی سر کوبی کے مشن میں مسلمانون کا بچہ بچہ انکے ساتھ ہے اہل سنت و الجماعت علماء دیو بند کی ساری تنظیمیں اس ظلم پر احتجاج کرینگی حالات کو کشیدگی سے بچانے کیلئے قانون کا درست استعمال کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کی بجائے دہشت گردوں کے ہاتھوں یر غمال ہے :مولانا مفتی جمیل الرحمن
گجرات (جی پی آئی) جمعیة علماء اسلام ضلع گجرات کے راہنمائوں مولانا مفتی جمیل الرحمن مولانا الیاس احمد مولانا مقبول الرحمن مولانا عطاء اللہ بھدر مولانا عبدالرحمن حافظ محمد الیاس اعوان اور دیگر نے جامعہ اسلامیہ بنوری ٹائون کے اساتذہ شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید دینپوری اور مولانا مفتی محمد صالح کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کی بجائے دہشت گردوں کے ہاتھوں یر غمال ہے ایک سازش کے تحت جید اور نامور علماء کرام کو ٹارگٹ کلنگ کا شکار بنایا جا رہا ہے علماء کی شہادت لمحہ فکریہ ہے علماء کی شہدات کا مقصد ملکی حالات کو خراب بنانا اور سیکولر ریاست کی راہ ہموار کرنا ہے دہشت گردوں اور انکے مربی ٹولے کی بھول ہے علماء کی شہادت سے گلشن اسلام کی آبیاری ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز عالم دین مولانا عبدالجبار ڈاکٹر عبدالواحد سابق کی والد ہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں
گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین جمعیة علماء اسلام گجرات کے ضلعی راہنما مولانا عبدالجبار ڈاکٹر عبدالواحد سابق راہنما جمعیة طلباء اسلام کی والد ہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کو بھائو عثمان پور نزد ڈنگہ میں سپرد خاک کر دیا گیا جمعیة اہل سنت والجماعت جمعیة علماء اسلام جمعیة طلباء اسلام مجلس احرار اسلام جمعیة علماء اہل سنت اتحاد اہل سنت و الجماعت پاکستان شریت کونسل اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوة کے راہنمائوں مولانا ضیاء اللہ ہاشمی مولانا عبدالحق بشیر مولانا عمر عثمانی مولانا مفتی صہیب اشفاق حافظ ارشاد اللہ وڑائچ مولانا کاشف معاویہ اور دیگر نے مولانا عبدالجبار کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چودہدی احمد مختار کی طرف سے پارٹی امیدوار کے طور پر میری نامزدگی میرے لئے باعث اعزاز ہے :چوہدری زاہد حسین سلیمی
گجرات (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر اور حلقہ PP-111 سے امیدوار چودھری زاہد سلیمی نے کہا ہے کہ چودھری احمد مختار کی طرف سے پارٹی امیدوار کے طور پر میری نامزدگی میرے لئے باعث اعزاز ہے چودھری احمد مختار کے اس فیصلہ سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ورکرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ این اے 105 سے چودھری احمد مختار کی طرف سے الیکشن لڑنے کا اعلان خوش آئندہ اور ورکرز کے دلوں کی آواز ہے مفاہمتی فارمولا کے تحت گذشتہ الیکشن میں این اے 105 سے چودھری احمد مختار کامیابی حاصل کی اور پی پی 11 سے میں PPP نے دوسرے نمبر پر ووٹ حاصل کئے فارمولے کے تحت این اے 105 اور پی پی 111سے پیپلز پارٹی کا امیدوار ہونا چاہئے ہم چودھری احمد مختار کی الیکشن مہم بھر پور طریقہ سے چلائیں گے بڑی جدو جہد کے بعد اہل گجرات نے قبضہ مافیا سے نجات حاصل کی ہے اب دوبارہ اس پریشانی میں مبتلا نہیں ہونا چاہتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں این اے 105 سے الیکشن لڑوں گا :چوہدری احمد مختار
گجرات (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما اور وفاقی وزیر پانی و بجلی چودھری احمد مختار نے اپنے رابطہ دفتر میں پارٹی ورکرز اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں این اے 105 سے الیکشن لڑوں گا اتحاد ی حکومت کے مفاہمتی فارمولے کی رو سے اس حلقہ سے الیکشن لڑنا میرا حق ہے اگلے دو ہفتے بعد میں باقاعدہ الیکشن مہم شروع کر رہا ہوں گھر گھر جا کر مہم چلائوں گا انہوں نے کہا کہ این اے 105 میں امیدوار ہوں پی پی 110 سے چودھری محمد اسلم وڑائچ ایڈووکیٹ اور پی پی 111 سے چودھری زاہد سلیمی امیدوار ہونگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی مسائل حل کرنے کی بھر پور کوش کی ہے ہم نے کسی کی جائیداد پر ناجائز قبضہ نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔