ہنگو(جیوڈیسک) ہنگو میں گذشتہ روز کے خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی ہے، جاں بحق 7 افراد کی تدفین کردی گئی ہے۔ شہر میں سیکیورٹی سخت ہے۔ تمام تعلیمی ادارے ،دفاتر اور بازار بند ہیں۔
ہنگو کے مرکزی پٹ بازار میں نماز جمعہ کے بعد خود کش دھماکے میں ہلاکتوں کے بعد شہر میں سوگ کی فضا قائم ہے۔تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے ،کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے چیکنگ کی جارہی ہے۔
دھماکے کی جگہ کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیاگیا ہے۔دھماکے میں جاں بحق افراد میں سات کی تدفین کردی گئی ہے۔ ڈی پی او میاں سعید احمد کے مطابق واقعے کے 5 مقدمات درج کیے گئے۔جن میں قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔