کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پاک فوج کے دفتر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت میں موجود سامان جل گیا۔ فوجی بیریک میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کراچی میں پاک فوج کے دفتر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت میں موجود سامان جل گیا۔ کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع پاک فوج کے دفتر میں رات گئے اچانک آگ بھرک اٹھی۔
اطلاع ملتے ہی چار فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں تاہم آگ کی شدت کے باعث شہر بھر کے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا۔ دو درجن سے زائد ایمبولینسز بھی موقع پر پہنچ گئیں اور شاہراہ فیصل کا علاقہ فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز کے سائرن سے گونجتا رہا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے آسمان سے باتیں کرتے رہے۔
فائربریگیڈ کے عملے نے ڈھائی گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پایا۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث اسٹور میں اچانک آگ لگ گئی۔ عمارت میں لکڑیوں کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کر لی۔
امدادی کارروائیوں کیلئے شاہراہ فیصل کو تین اطراف سے بند کردیا گیا۔ ملٹری پولیس ، علاقہ پولیس اور رینجرز نے علاقے کی ناکہ بند ی کر دی۔ تاہم جناح اسپتال جانے واے راستے کو ٹریفک کے لئے کھلا رکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے عمارت کی دو منزلو ں کو کافی نقصان پہنچا۔