ایران میں منشیات کے جرم میں پانچ افراد کو پھانسی دے دی گئی

Iran

Iran

ایران (جیوڈیسک) ایران میں پانچ افراد کو جیل میں پھانسی دی گئی ہے جو منشیات کی نقل و حمل کے مجرم پائے گئے تھے۔ یہ بات ہفتہ کو جنوبی صوبہ کرمان میں محکمہ انصاف نے النا نیوز ایجنسی کو دی گئی رپورٹ میں بتائی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بدھ کو کرمان شہر کی جیل میں کال کوٹھریوں میں بھیجے جانے والوں میں اللہ نذر ایس،رحمت اللہ ایس، عبداللہ ایس، صالح ایچ اور نعمت اللہ ایس شامل تھے۔

النا نے کہا کہ یہ لوگ ایک ٹن سے زائد افیون کی نقل و حمل کے مجرم ثابت ہوئے تھے اور مزید بتایا کہ ان کے قبضے سے کئی فوجی قسم کے ہتھیار بھی ملے تھے۔ مشرقی ہمسایہ ملکوں افغانستان اور پاکستان سے مغربی ممالک کو منشیات کی سمگلنگ کے لئے ایران کا صوبہ کرمان اہم راہداری راستہ ہے۔

اسلامی جمہوریہ میں قتل، عصمت دری، مسلح ڈکیتی، منشیات کی نقل وحرکت اور ارتداد کی سزا موت ہے اور یہاں چین، سعودی عرب اور امریکہ کی طرح دنیا میں سالانہ بہت زیادہ تعداد میں مجرموں کو سزائے موت دی جاتی ہے۔