کراچی (جیوڈیسک) کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ہارون اگر کا کہنا ہے ملک کے موجودہ حالات میں بیرونی سرمایہ کاری نہیں آسکتی ہے۔جو سرمایہ کاری ہوچکی ہے وہ بھی رک جائے تو غنیمت ہے۔
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری مسلسل کم ہو رہی ہے۔مالی سال 2008 میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم پانچ ارب سینتالیس کروڑ ڈالر تھا،جو مالی سال دو ہزار بارہ میں کم ہو کر محض ستر کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر رہ گئی۔
بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ امن وامان اور توانائی بحران کے سبب مقامی سرمایہ کاری بھی نہیں ہورہی،اس کی نشاندہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال دوہزار بارہ پر مرتب کی گئی اپنی سالانہ رپورٹ میں بھی کی ہے۔