کراچی(جیوڈیسک) رات گئے آرمی بلڈنگ کے ایک حصے میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کرنل نیئر کے مطابق آگ آرمی بلڈنگ کے ملحقہ حصے میں پرانے فرنیچر کے اسٹور میں لگی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بلڈنگ کے وسیع حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ کی شدت اور اٹھنے والے شعلوں پر قابو پانے کے لئے شہر بھر کی فائر برگیڈ کو بلا لیا گیا ،آگ کے بلند ترین اٹھنے والے شعلوں پر اسنارکل کے ذریعے قابو پایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ،آگ کی شدت کے تحت یہ تیسرے درجے کی آگ تھی ،آگ پر قابو پانے کے بعد اسے ٹھنڈا کیا گیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیلیا ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں۔