امریکا (جیوڈیسک) ہلیری کلنٹن نے امریکی محکمہ خارجہ کو الوداع کہہ دیا ، ہیلری کی رخصتی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
سبکدوش ہونے والے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو واشنگٹن، ڈی سی میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے الوداعی پارٹی دی جس میں انھوں نے چار سالہ تعاون پر تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے مشکل کام کو آسان اور سفارت کاری کے علاوہ ترقی کے جن چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا اس سے امریکی قوم کے چہرے دمک گئے۔
ہم نے تمام خطرات کے باوجود امریکہ کو محفوظ رکھا اور امریکی مفادات کو فروغ دیا ہے اسی لیئے ہماری اقدار کا احترام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ آنے والے وزیر خارجہ سے بھی آپ کا تعاون جاری رہے گا۔