محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اگر تین سال کے لیے حکومت کا موقعہ دیا گیا تو پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی،وحیل اکبر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات
Posted on February 4, 2013 By Majid Khan اسلام آباد
اسلام آباد(این ایل آئی)تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اگر تین سال کے لیے حکومت کا موقعہ دیا گیا تو پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی ملک میں جاری تمام بحران ختم ہوجائیں گے اور پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گا اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن اور غیر ملکی ایجنٹ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن اور خوشحالی ہو اسی لیے بار بار آزمائے ہوئے چوروں اور ڈاکوں کو اس ملک کی غریب عوام پر مسلط کیا جاتا رہا ہے جنہوں نے پاکستان کو اور غربت ، جہالت اور لوڈ شیڈنگ جیسی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
جہاں سے واپسی کا راستہ نظر نہیں آتاانہوں نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹم اور میزائل کی طاقت دیکر محفوظ بنایا تھا اور اگر اب بھی محسن پاکستان کو پاکستان کی تقدیر سنوارنے کا موقعہ دیا گیا تو پاکستان چند سالوں میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com