تحریک تحفظ پاکستان کا کراچی میں دو علما کرام بیس افراد کی ہلاکت اور لکی مروت فوجی یونٹ پر 13 اہلکاروں کی شہادت پر دکھ افسوس اور تشویش کا اظہار

اسلام آباد(این ایل آئی)تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر میاں عبدالوحید ، مرکزی نائب صدر خواتین ونگ افشاں ملک ،نائب صدر پنجاب خواتین ونگ آئشہ رضا خان نے کراچی میں دو علما کرام بیس افراد کی ہلاکت اور لکی مروت فوجی یونٹ پر 13 اہلکاروں کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکمران دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں آئے روز دہشت گردی وارداتیں کم ہونے کی بجائے بڑھتی جارہی ہیں۔

تحریک تحفظ پاکستان محسن پاکستان کی سربراہی میں برسراقتدار آکر دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلنگ کے مرتکب عناصر کے قلع قمع کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے لاتے ہوئے ہوئے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی غفلت لاپرواہی اور ملکی معاملات میں عدم توجہی کی وجہ سے دہشت گردی کا اژدھا قوم کو تیزی سے نگل رہا ہے اس دہشت گردی کے پیچھے حکمرانوں کی ناکامی منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک منظم سازش کے ذریعے خون کی ندیاں بہائی جارہی ہے معصوم شہری کا قتل معمول بن چکا ہے کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے کراچی میں جنگل کا قانون ہے ہر گلی محلے اور بازاروں میں بھتہ خور دندناتے پھررہے ہیں گن پوائنٹ پر بھتہ وصول کیا جارہا ہے کراچی کے خطرناک حالات کے ذمہ دار موجود ہ حکمرانوں ہیں ایسے دکھائی دیتا ہے کہ حکمرانوں کو دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو کنٹرول کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ صرف کرپشن اور لوٹ مار کی دھن میں مگن ہے۔

روحیل اکبر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات تحریک تحفظ پاکستان
03466444144