پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بلند بانگ دعوئوں میں کوئی سچائی نہیں دونوں جماعتوں نے قومی خزانہ خالی کر دیا،شیخ چوہان،سجاد ناصر
Posted on February 4, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی شیخ محمد چوہان اور میاں سجاد ناصر نے کہا ہے کہ پی پی پی اور پی ایم ایل این کے بلند بانگ دعوئوں میں کوئی سچائی نہیں دونوں جماعتوں نے ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کے نام پر قومی خزانہ خالی کردیا جبکہ میٹرو بس سروس نے لاہور کو بھوت بنگلہ بنا دیا۔
ماضی میں سستی روٹی کے نام پراربوں روپے تندوروں میں جھونک دیے تھے جبکہ اب 80ارب روپے جنگلوں میں جھونک دیے ہیں اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جس شہر میں شہری پینے کے صاف پانی اورصحت کی معیاری سہولیات سے محروم ہیں وہاں ایک سڑک پر 80ارب روپے کا ضیاع عیاشی کے زمرے میں آتا ہے جبکہ عمران خان نے اپنے افکار اور کردار سے پاکستان کے نوجوانوں کی سوچ بدلی ، وہ اپنے اس ہراول دستے کی طاقت سے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com