لاہور(جیوڈیسک)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری نے لانگ مارچ کے بعد اب انقلاب مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 15 فروری سے ملک گیر جلسوں کا آغاز ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا اور کہا کہ 15 فروری کو گوجرانوالہ سے انقلاب مارچ کا آغاز کریں گے۔
انھوں نے واضح کیا کہ وہ انتخابات کا التوا نہیں بلکہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت انعقاد چاہتے ہیں۔کل تک ان کے مارچ اور دھرنے کو حرام کہنے والے آج خود بھی وہی کچھ کر رہے ہیں۔طاہر القادری نے زور دیا کہ ان کا آرمی چیف سے کوئی رابطہ نہیں۔