مہنگائی میں اضافہ کے باعث زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت میں بلترتیب بیس اور تیس روپے اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوان رندہ مرغی کی قیمت میں بیس روپے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں تیس روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس اضافے کے بعد زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت ایک سو اڑسٹھ روپے جبکہ گوشت کی قیمت دو سو بیاسی روپے ہو گئی ہے تاہم سردی کی شدت میں کمی کے باعث انڈوں کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور ایک درجن انڈے پچانوے روپے میں دستیاب ہیں تاہم بارشو ں کا سلسلہ شروع ہونے کے باعث انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔