کراچی : انسداد دہشتگردی عدالت سے اغوا برائے تاوان کا ملزم فرار

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اغوا برائے تاوان کا ملزم فرار ہوگیا۔ ملزم رجب علی کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج تھا۔ ملزم کو2011 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جس کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہورہی تھی ۔ ملزم کو سماعت کے لئے آج عدالت لایا گیا تھا جہاں وہ ہتھکڑی کاٹ کر دیوار پھلانگ کر پولیس کی موجودگی میں فرار ہوا۔ اے ٹی سی میں سی سی ٹی وے کیمرے موجود نہیں جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات بھی ناقص ہیں۔