بغداد(جیوڈیسک) شمالی بغداد میں ہونے والے خود کش حملے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 21 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔عراق میں خود کش حملے میں 4
افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حکومت حامی اور القاعدہ کیخلاف قائم سنی ملیشیا کے اہلکاروں کا ایک گروپ شمالی بغداد کے علاقے تاجی میں ماہانہ تنخواہ لینے میں مصروف تھا کہ ایک خود کش حملہ آور نے ہجوم میں آکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام لوگ سہارا کے اہلکار بتائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت حامی سنی ملیشیا کا قیام صوبہ آمبر میں ہوا تھا جس کا مقصد القاعدہ کیخلاف اور امریکی فوج کی حمایت میں کارروائیاں کرنا تھا۔