رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے توانائی بحران اور حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے 50 کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کا نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے قائمقام چیئرمین چودھری سمیع اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چاول کی برآمد سے اڑھائی ارب ڈالر کا برآمدی ہدف مقرر کیا گیا تھا لیکن گزشتہ سات ماہ میں ہدف سے پچیس کروڑ ڈالر کی برآمدات کم رہیں۔
بجلی و گیس کی بندش سے سال کے اختتام تک یہ نقصان پچاس کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ بھارت کے سبسڈائزڈ نرخ کے چاول کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی حکومت کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہی۔ چودھری سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت معاملات کا فوری نوٹس لے تاکہ زرمبادلہ کانقصان بچایا جا سکے۔