مانچسٹر(عاصم ایاز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر تمام مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد کی بات کی ہے اور کہا ہے کہ ملکی بقاء ، ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام لیگی دحروں کا اتحاد ناگزیر ہے۔
یہاں ایک تقریب میں مسلم لیگ ق اوورسیزویمن کی صدر بیرسٹر شازیہ انجم کی جانب سے مسلم لیگ ق میں شمولیت کی دعوت کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ چودھریبرادران سے ان کے بھائیوں جیسے تعلقات ہیں لیکن اصل ضرورت لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کی ہے۔
قبل ازیں پریس کانفرنس اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن سے پہلے اور بعد میں پاکستان کے حالات سخت کشیدگی اختیار کرنے والے ہیں ۔ ان حالات کا سب کو اور خاص طور پر مسلم لیگی دھروں اور جوجوان نسل کو کرنا ہو گا۔