کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا چیف آفیسر کمال مصطفی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کا تفصیلی دورہ برساتی پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور TMAشاہ فیصل کو ہدایت کی ہے کہ مزید متوقع برسات کے پیش نظر تمام علاقوں میں سیوریج فلو کی درستگی اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جائے ،نشیبی علاقوں خصوصاً کازوے سے برساتی پانی کی فوری نکاسی کے لئے موٹرز نصب کئے جائیں دورے کے موقع شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر4ریتا پلاٹ پر نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج سسٹم کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر فوری قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے رین ایمرجنسی پلان پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بارش کے فوری بعد شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں ہنگامی پلان پر عملد رآمد کرتے ہوئے سڑکوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا یا گیا ہے مزید متوقع بارش کے پیش نظر TMAشاہ فیصل میں افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام افسران و عملے کو 24گھنٹے دفتر سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہا کہ شاہ فیصل ٹائون میں دوران برسات ٹریفک کی روانی کی درستگی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب مشنری اور افرادی قوت آن روڈ کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی کو بتایا کہ شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی کے ساتھ سیوریج حکام کے ساتھ ملکر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جا رہا ہے چیف آفیسر کمال مصطفی نے محکمہ سالڈ ویسٹ ،باغات اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ دوران برسات صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کی بہتری کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔