حضور اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی پوری زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے : مولانا محمد ناصر مدنی
Posted on February 5, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
سوہدرہ (جی پی آئی) حضور اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی پوری زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے لیکن ہم نے محمد عربی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے طریقوں کو ترک کر کے اپنا سب کچھ برباد کر لیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ پوری امت مسلمہ آج پستی کا شکار ہے ، اغیار کی یلغار اس بات کی جانب غمازی کرتی ہے۔
کہ ہم نے قرآن جیسی عظیم اور مقدس کتاب کے سبق کو بھی بھلا دیا ہے ، اور والدین کی نافرمانی نے دنیاوی معاملات کو الجھا کر رکھ دیا ہے جس سے ہماری دنیا و آخرت تاریکوں میں ڈوب چکی ہے ، اور اگر ہم نے موجودہ حالات سے سبق نہ سیکھا تو پھر ہم مسائل و مشکلات سے کبھی نہ نکل پائیں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے راہنما مولانا محمد ناصر مدنی نے جامع مسجد غازی اہلحدیث میں چوتھی سالانہ تبلیغی و اصلاحی اہلحدیث کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا قاری محمد یعقوب فیصل آبادی نے کہا کہ ہمری کامیابی و کامرانی کا راز اللہ اور اس کے رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی اطاعت میں مضمر ہے۔
اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر ہمیں اپنے پیارے نبی کریم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنا نا ہو گا کیونکہ آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں کو اپنا کر ہی ہم دونوں جہانوں میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں ، حافظ عدیل احمد نے کہا کہ مسلمانوں میں اختلافات کی وجہ سے اسلام دشمن طاقتیں بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں ، حالات کا تقاضا ہے۔
کہ تمام اسلامی حکومتیں اپنے اختلافت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسلام کے پرچم تلے جمع ہو جائیں اور لوگوں پر یہ دینی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شرک و بدعت سے بچیں اور اپنی زندگیاں اسلامی طرز کے مطابق بسر کریں تا کہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہو سکے کانفرنس کی صدارت ملک عبدالرشید عراقی نے کی جبکہ نقابت کے فرائض ملک طیب نعیم نے سرانجام دئیے۔