یورپی معیشت کے حوالے سے خدشات پر ایشین سٹاک مارکیٹیں اٹھارہ ماہ کی بلند سطح سے گر گئیں مورگن اسٹینلے ایشین پیسیفک کے انڈیکس میں اعشاریہ سات فیصد کمی دیکھی جا رہی ہے ۔آسٹریلین ایس اینڈ پی کے انڈیکس میں اعشاریہ چار فیصد کمی ہوئی۔ جاپان کا نکی انڈیکس ایک اعشاریہ دو فیصد گر گیا۔
جنوبی کورین انڈیکس اعشاریہ سات فیصد ، سنگاپور انڈیکس اعشاریہ سات فیصد، تائیوان انڈیکس اعشاریہ پانچ فیصد اور ہانگ کانگ انڈیکس میں ایک اعشاریہ چھ فیصد کمی ہوئی۔