گجرات کی خبریں 05-02-2013
Posted on February 6, 2013 By Noman Webmaster گجرات
سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کا ماہانہ اجلاس آج حافظ نواب دین ہائوس طفیل سٹریٹ گرین ٹائون جلالپور روڈ گجرات میں منعقد ہو گا
گجرات (جی پی آئی)سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کا ماہانہ اجلاس آج 6فروری 2013ء بروز بدھ شام 6بجے حافظ نواب دین ہائوس طفیل سٹریٹ گرین ٹائون جلالپور روڈ گجرات میں منعقد ہو گا ،اجلاس کی صدارت سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری ندیم طفیل کرینگے، اجلاس میں سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا ، تمام ممبران سپریم کونسل بروقت اجلاس میں شرکت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزم غوثیہ قادریہ کے زیر اہتمام 27واں سالانہ جشن میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم و عرس مبارک شہنشاہ بغداد 7 فروری کو انعقاد پذیر ہو گا
گجرات (جی پی آئی)بزم غوثیہ قادریہ کے زیر اہتمام 27 واں سالانہ جشن میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم و عرس مبارک شہنشاہ بغداد رضی اللہ تعالیٰ عنہ 7 فروری 2013ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب غوثیہ منزل گلی نمبر دو محلہ مقبول آباد گجرات میں انعقاد پذیر ہو گا ، محفل پاک وعرس مبارک صاحبزادہ پیر سید اجمل حسین شاہ قادری آف آستانہ عالیہ سیالکوٹ شریف کی زیر صدارت اور صاحبزادہ پیر محمد آصف السلام قادری آستانہ عالیہ مقبول آباد گجرات کی زیر سرپرستی ہو گی ، نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت خاور بشیر بٹ گولڑوی سرانجام دینگے ، تلاوت قرآن پاک قاری محسن رضا قادری کرینگے ، جبکہ ممتاز ثناء خواں حافظ علی حسن ، محمد اویس قادری محمد عمر فاروق ، حافظ ذیشان علی قادری اور ذوالفقار علی بٹ ہدیہ نعت پیش کرینگے تلاوت و نعت کے بعد خطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا قاری محمد ارشد نقشبندی پرنسپل جامعہ میراں صاحب خصوصی خطاب کرینگے ، عرس مبارک میں پیر مسعود حسین قادری سرور ی آستانہ عالیہ رندھیر شریف ، صاحبزادہ پیر سید شاہد حسین شاہ امامی قادری سیالکوٹ ، پیر اختر علی اویسی آستانہ عالیہ اویسہ گجرات، پیر اعجاز احمد سہروردی حیات گڑھ شریف ، حضرت علامہ صاحبزادہ محمد اسلم شاہ آف شاہپور ، صوفی عنایت اللہ امامی قادری گجرات ، حاجی محمد شبیر ، صوفی اصغر علی نقشبندی ، پنجاب نعت کونسل کے صدر شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری عامر چوہدری اور رابطہ سیکرٹری تنویر بھٹی خصوصی شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ روز ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن گجرات کی ایک اہم میٹنگ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)گزشتہ روز ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن گجرات کی ایک اہم میٹنگ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ، جس کی صدارت شیخ ابرار سعید نے کی جبکہ میٹنگ کی کاروائی جنرل سیکرٹری زاہد بٹ نے چلائی ، میٹنگ کے آغاز میں سینئر نائب صدر سہیل بٹ کی اہلیہ اور امت مسلمہ کے دیگر مردوزن کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ، بعدازاں صدر ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ہائوس کے سامنے ایسوسی ایشن کا مجوزہ دستور جسے تمام انتظامی عہدیداران نے مرتب کیا ہے آپ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے آپ لوگ اسے غور سے پڑھیں اس میں مثبت تجاویز شامل کریں یا اس دستاویز میں کوئی مناسب تبدیلی خیال کریں تو تحریری طور پر وہ تجویز آئندہ دس روز میں صدر یا جنرل سیکرٹری تک پہنچا دیں تا کہ آپ کی طرف سے آنے والی تجاویز کی روشنی میں دوبارہ ایک آئینی خاکہ مرتب کر کے بیس فروری تک اسے دوبارہ ہائوس کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جا سکے ، اس سلسلہ میں یہ مرتب شدہ دستاویز آئندہ تین روز کے اندر تمام غیر حاضر ممبران کو بھی پہنچا دیا جائے گا تا کہ وہ بھی اس کو اچھی طرح سمجھ سکیں ، چیئرمین شیخ نصیر احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہمیں اس ہائوس میں ایسوسی ایشن اور ممبران کے اجتماعی مفاد کے پیش نظر مثبت آراء کا اظہار کرنا چاہیے ، نیز ڈسپلن کا بھی از حد خیال رکھنا چاہیے ، میاں سینئر جونیئر یا نئے پرانے کا کوئی میرٹ نہ ہے بلکہ سب برابر ہیں اور سب ایک دوسرے سے مثبت رویوں کی توقع کرتے ہیں ، ممبران کی طرف سے ایک تجویز یہ بھی آئی کہ ایسوسی ایشن قومی تہواروں کے موقع پر مناسب طور پر حصہ لیا کرے ، سرپرست اعلیٰ چوہدری سلیم اختر نے اجلاس کے آخر میں ممبران و عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب اس پلیٹ فارم کے ذریعے ممبران کے مفادات و جذبات کا تحفظ کرنے کے عزم کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس معاملے میں صدر شیخ ابرار سعید کی قیادت میں ہم نے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں ، اجلاس میں سرپرست بائو عبدالرحیم ، نائب صدر سہیل بٹ ، فنانس سیکرٹری حاجی حامد محمود ، سیکرٹری اطلاعات مبشر یوسف سیٹھی ، حاجی شیخ امتیاز احمد مرزا عرفان رئوف ، مرزا عبدالرئوف ، عمر حیات گھمن ، عرفان ، رانا رضوان ، محمد عمران ، عقیل احمد ، ممتاز محمود ، محمد علی اشرف ، مرزا عثمان بیگ ، محمد رفیق افضل ، محمد عثمان ، محمد زین نصیر ، وقار تنویر ، نصیر احمد اور شیخ محمد حنیف کے علاوہ دیگر ممبران بھی شامل ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے مخالف امیدوار کی بھرپور حمایت کی جائے گی :مرزا شاہکار حسین
گجرات (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی دل سے عزت کرتا ہوں لیکن چوہدری احمد مختار کا ساتھ دینا میری سب سے بڑی غلطی تھی ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت مرزا شاہکار حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں NA105اور PP110میں پیپلز پارٹی کے مخالف امیدوار کی بھرپور حمایت کی جائے گی ، تمام دوستوں سے مشاورت کر لی ہے ، ابھی تک کسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا گیا ، آئندہ چند دن میں باقاعدہ شمولیت کیلئے بھرپور حکمت عملی تیار کر لی جائے گی ، انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ پانچ سال میں روٹی کپڑا اور مکان عوام کو دینے کی بجائے چھین لیا ہے ، اور غریب عوام کی پارٹی نے عوام پر مہنگائی ، لاقانونیت ، بیروزگاری اور کرپشن کے پہاڑ گرائے ہیں ، آج کے دور میں غریب کیلئے زندہ رہنا بھی مشکل کر دیا گیا ہے ، ضلع گجرات میں پاکستان پیپلز پارٹی انتشار کا شکار ہو چکی ہے ، عہدیداران اور کارکن پارٹی اور ذمہ داران کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے اور ایسے امیدواروں کی حمایت کی جائے گی جو کہ عملی طور پر عوام کی خدمت کریں نہ کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ایوانوں تک ہی محدود ہو کر رہ جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید نور الحسن شاہ کا حلقہ کے دیہاتوں کا طوفانی دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ ن ضلع گجرات و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106سید نور الحسن شاہ سے حلقہ پی پی 113نے دیہاتوں کا طوفانی دورہ کیا ، انہوں نے یونین کونسل مرزا طاہر ، نونانوالی کے دورہ کے دوران موضع جھنڈو میں خان ملک ، حنیف جھنڈو ، مس جاوید نمبردار ، صوبیدار زمان ، میاں احسان ، میاں منور حسین ، بشیر احمد سے ملاقات کی اور انکی قیادت میں موضع سود شریف کے تمام عوام نے سید نور الحسن شاہ کی حمایت کا اعلان کیا ، موضع گردانانوالہ میں اصغر علی ، مزمل حسین ، عبدالقیوم ، گکھڑ میں ٹھیکیدار حاجی عبدالغنی سے ملاقات کی اور حلقہ این اے 106کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ، طوفانی دورہ کے دوران سید مٹھو شاہ ، کمانڈر خان میر ، چوہدری مدثر اقبال عرف صاحب نمبردار آف میکن اور عامر بھی سید نور الحسن شاہ کے ہمراہ تھے ، دورہ کے دوران مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ، سید نور الحسن شاہ نے کہا کہ ساتھیوں اور دھڑے سے وفاداری ہمارے فون میں شامل ہے ، مشکل سے مشکل وقت میں بھی ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑا حلقہ کے عوام سے ہمارا آج کا نہیں برسوں پر انا رشتہ ہے اور اس رشتے کو مرتے دم تک نبھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ عمر اعجاز کا دورہ جلالپور جٹاں پریس کلب
گجرات (جی پی آئی)جلالپور جٹاں پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو پاکستان مسلم لیگ حلقہ پی پی 112کے راہنما شیخ عمر اعجا زنے مبارک دی ہے ، شیخ عمر اعجاز نے ایوب بٹ اور اعظم انصاری کو کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ جلالپور جٹاں میں تمام صحافی متحد ہو گئے ہیں اور ایک پلیٹ فارم پر ملکر اپنے مسائل کے حل کیلئے عملی کوششیں کر سکیں گے ، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما شیخ شاہد انور ، صحافی ضیاء سید ، محمود حیات بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر رزاق احمد غفاری منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی)جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر رزاق احمد غفاری منعقد ہوا ، جس میں یوسی 49کے سابق جنرل کونسلر سید نثار حیدر کاظمی کی بیٹی اور صحافی مدثر بھٹی کے ماموں کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، اجلاس میں عامر چوہدری ، ضیاء سید ، ذوالفقار علی ، اورنگزیب عالمگیر شاکر ، شیخ محمد ادریس ، یاسر احمد وریاء ، عدیل انور ، عمران کمبوہ ، مہر راحیل رئوف و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آستانہ عالیہ چھالے شریف پر عرس کی تقریبات جاری
گجرات (جی پی آئی)آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پر حضرت پیر سید نصیب علی شاہ ، حضرت پیر سید والی حسین شاہ ، حضرت پیر سید منظور حسین شاہ کے دو روزہ عرس مبارک کی تقریبات شروع ہو گئیں ، پہلے روز خواتین کی کثیر تعداد نے بارش کے باوجود روحانی محفل میںشرکت کی ، اس موقع پر خواتین سے دختر پیر سید حامد علی شاہ گجراتی ، زوجہ محترمہ صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ قادری سروری محترمہ بی بی جان نے خطاب کیا اور اولیاء اللہ کی زندگیوں پر روشنی ڈالی ، عرس کی تقریبات آج دوسرے روز جاری رہنے کے بعد آج شامل بعد از نماز عشاء ختم ہو جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی ہر سطح پر اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،ڈی سی او نوازش
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او نوازش علی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی ہر سطح پر اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کے شرکاء نے ضلع کچہری سے جیل روڈ تک مارچ کیا ، انہوں نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر جدوجہد آزادی کشمیر کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ریلی میں اے ڈی سی سمیر احمد سید، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیاض، ای ڈی او ایجوکیشن کاشف محمود طاہر، پی ایس او ندیم بٹ، دیگر سرکاری افسران ، سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈی سی اونوازش علی نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیری خود کو نامکمل سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے پر مجبور ہوگا اور مظلوم کشمیری آزادی کے ساتھ زندگی بسر ک سکیں گے۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کے لئے کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دریں اثنا ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریری مقابلے اور سیمینارز منعقد کئے گئے ہیں جس میں طلبہ و طالبات نے جد وجہد آزادی کشمیر پر روشنی ڈالی ۔ڈی سی او کے حکم پر تمام ٹی ایم ایزمیں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقاریب منعقد کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیری شہدا کی قربانیاں اور خون رنگ لائے گا، ڈاکٹر طارق سلیم
گجرات(جی پی آئی)کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیری شہدا کی قربانیاں اور خون رنگ لائے گا۔کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے “ناروال”میں یومِ یکجہتی کشمیر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی سے ضلعی امیر ناروال ڈاکٹر لیاقت علی شاہد ،جنرل سیکرٹری نورالہی تتلہ ایڈووکیٹ ،حافظ طاہر اسلم،انوارالحق بٹ اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ سرد موسم اور برستی بارش میں ریلی نکالنا اور ڈٹ کر خطابات سننا،کنٹرول لائن سے پار کشمیری مسلمانوں کو پیغام دے رہا ہے کہ پاکستانی عوام سرد گرم موسموں میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں ،بہنوں اور آزادی کے مجاہدوں کے ساتھ ہیں۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہزاروں مسلم خواتین کی عصمت دری کرنے والے بھارت کو موسٹ فیورٹ ملک قرار دینے والے جان لیں ۔ یہ موسٹ فیورٹ ناپسندیدہ ملک ہے اور جو حکمران اور ا ن کے خواری یہ فیصلہ کریں گے ۔اُن حکمرانوں اور اُن کے گماشتوں کو غیرت و حمیعت سے عاری اور کشمیریوں کی جدوجہد کے قاتل کے طور پر جانا اور پہچانا جائے گا۔اس لیے امریکہ اور دوسرے آقائوں کے اشاروں پر ایسا سوچنے والے باز رہیں۔ اور مسلم دنیا کے جذبات سے نہ کھیلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عثمان منظوردھدرا کا شیخ محمد اسلم عرف کاکا پہلوان کی وفات پر اظہارتعزیت اورفاتحہ خوانی
گجرات(جی پی آئی)چوہدری عثمان منظوردھدرا کا شیخ محمد اسلم عرف کاکا پہلوان کی وفات پر اظہارتعزیت اورفاتحہ خوانی۔پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے بانی نوجوان راہنما چوہدری عثمان منظور دھدرا نے گزشتہ روز شیخ مسعوداختراورشیخ جاوید اختر(الشیخ فین والوں)کے چچا شیخ محمد اسلم عرف کاکا پہلوان کی وفات پران سے اظہارتعزیت کیااورمرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ممتاز صنعتکاریاسر بن طارق،ارشد وحید،چوہدری محمد امتیازبھی موجود تھے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوارے رحمت میں جگہ عطاکرے اوران کی مغفرت کرے،مرحوم کے پسماندگان کو صبرجمیل کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت نے بجلی کے بعد اب عوام پرگیس کے بم برسانا شروع کردیئے ہیںگیس کے زائد بلوں نے غریب لوگوں کے چھولہے ٹھنڈے کردیے ہیں
گجرات(جی پی آئی )حکومت نے بجلی کے بعد اب عوام پرگیس کے بم برسانا شروع کردیئے ہیںگیس کے زائد بلوں نے غریب لوگوں کے چھولہے ٹھنڈے کردیے ہیں گھریلو اور کمرشل بلوں میںکئی کئی گناہ اضافہ کرکے بل ارسال کردیے گئے ہیںجو کہ سراسر زیادتی ہے حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اورپاکستان کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں مزید تکلیف سے دوچار کررہی ہے موجودہ حکومت نے پانچ سالوں میں جس طرح عوا م کا خون نچوڑا اور جس طرح ان کو لوٹا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ‘بم دھماکے ‘امن وامان کی مخدوش صورتحال ‘گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ‘بیروزگاری ‘اقرباء پروری’لوٹ مار ‘قتل و غارت گری موجودہ حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود غریب عوام کواتنے زیادہ بل ارسال کردینا کہاں کا انصاف ہے غریب عوام خود کشیاں کرنے پر مجبورہوچکے ہیں مگر حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں میں مگن ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حاجی عمران ظفر ‘ن لیگ کے رہنماء اورنگزیب بٹ ‘پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری سلیم سرور جوڑا ‘امیدوار سابق ایم این اے حلقہ این اے 105الحاج مرزا سعید بیگ ‘جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ ‘بھٹو شہید گروپ کے چیف ارگنائزر چوہدری نبیل بابر وڑائچ ‘انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ ‘ سابق ایم این اے چوہدری منظور حسین دھدرا نے خصوصی سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے اور غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے علاوہ ان کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں سوئی گیس کے عملہ کی چھٹیویوں کیو جہ سے شہری ذلیل وخوار ہونے لگے
گجرات(جی پی آئی )گجرات میں سوئی گیس کے عملہ کی چھٹیویوں کیو جہ سے شہری ذلیل وخوار ہونے لگے محکمہ سوئی گیس کاعملہ اور افسر ہفتہ میںد ون دن سرکاری چھٹی کرنے کے باوجود زیادہ تر اپنے دفتر سے غائب رہنے لگا جس شہریوں کو بلوں کی درستگی اور نئے میٹر کے حصول کیلئے ذلیل وخوار ہونا پڑرہا ہے شہری دفتر اوقات میں اپنے کاموں کے سلسلہ میں سوئی گیس دفتر جاتے ہیں توان کومتعلقہ آفیسر یا دیگر عملہ غیر حاضر ملتا ہے جس سے ان کے کام مہینوں بعد بھی نہیںہوپاتے ۔شہریوں محسن رضا اور جاوید بٹ نے بتایا کہ ہمارا ڈیمانڈ نوٹس نکلے چھ ماہ ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک میٹر نہیںلگائے گئے روزانہ دفترکے چکر لگا لگا کر عاجز آچکے ہیں متعلقہ حکام یا تو چھٹی پر ہوتے ہیں یا کوئی بہانہ بنا کر ٹال دیا جاتا ہے ایک شہری عثمان احمد نے بتایا کہ میرا دوماہ سے غلط بل بھیجا جارہا ہے لیکن آفیسرز اور متعلقہ عملہ کی غیر حاضری سے بل ابھی تک درست نہیں کیا جا سکا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرپٹ اور فرسودہ انتخابی نظام میں اصلاحات بے حد ضروری ہیں۔اور قوم ان اصلاحات کے بغیر انتخابات کو قبول نہیں کریں گی ۔ چوہدری سمیع اللہ وڑائچ اور مہر یوسف یعفور
گجرات(جی پی آئی)کرپٹ اور فرسودہ انتخابی نظام میں اصلاحات بے حد ضروری ہیں۔اور قوم ان اصلاحات کے بغیر انتخابات کو قبول نہیں کریں گی ۔کیونکہ ہمارا موجودہ انتخابی نظام ایک جاگیر دار سرمایہ دار وڈیرے کو تو سپورٹ کرتا ہے ۔اور اس نظام میں رہتے ہوئے غریب مخلص اور ایماندار محب وطن بندہ کبھی مخلص نہیں ہو سکتا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات کے رہنماؤں چوہدری سمیع اللہ وڑائچ اور مہر یوسف یعفور نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کل تک ہمارے دھرنے کو حرام قرار دینے والے آج خود دھرنا دے رہے ہیں۔انہیں آج اس بار ے میں بھی فتویٰ دینا چاہیے۔شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری اور اُنکے جیالوں میں اتنا دم ہے کہ وہ اپنے انتخابی اصلاحات کے معاہدے پر عملدرآمد ضرور کروائیں گے۔ہم نے کوئی چوڑیاں نہیں پیہن رکھیں۔کس میں جرات ہے جو لاکھوں لوگوں کے سامنے ہونے والے معاہدے پر عمل نہ کرے انشاء اللہ اب لانگ مارچ میں انقلاب مارچ ہو گا ۔اور اسی انقلاب مارچ سے لوگ 1970 کی تحریک کو بھول جائیںگے۔ہمیں موت تو قبول ہے مگر ہم اپنے اسی مملکت خداداد میں نفاذ ِنظام مصطفےٰ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔تبدیلی وطن عزیز کا مقدر ہے اور اب یہ آکر ہی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیگہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایمبیولینس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی گجرات(جی پی آئی) بیگہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایمبیولینس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں علاقہ بھر سے معززین نے شرکت کی ۔چوہدری برادران کے فیض خاص اور سابقہ ناظم یوسی فتح پور چوہدری رفاقت علی پرنس سرپرست اعلیٰ آرائیں موومنٹ ضلع گجرات بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری رفاقت علی پرنس نے کہا کہ میں چوہدری ارشد علیاور بیگہ فاؤنڈیشن کے دیگر عہدیدار ان کا مشکور ہوں ۔جنہوں نے مجھے اس نیکی کے کام میںدعوت دی ۔نیک کام کرنااور نیک کاموں میں شرکت کرنا دونوں ہی باعث رحمت ہے ۔مجھے فاؤنڈیشن کے رفاعی کاموں کے بارے میں جان کر بے حد خوشی ہوئی اور میں فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین چوہدری ارشد علی اور دیگر ساتھیوں کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوتو خدمت خلق اور انسانیت کی فلاح کیلئے بے لوث جدوجہد کر رہے ہیں۔اور یہ بہت بڑا کام ہے ۔اللہ تعالیٰ اِن کو اس کام میں ثابت قدم رکھے ۔ اور میں آج اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ فاؤنڈیشن کی طرف سے ہمارے لیے جو بھی ڈیوٹی لگائی جائے جو ذمہ داری دی جائے ہم اس کیلئے دامے درمے سخنے حاضر خدمت ہیں۔اور انشاء اللہ اس کو ہر حال میں پورا کریں گے ۔اہل بیگہ اور گردونواح کے علاقوں کیلئے اللہ تعالیٰ نے چوہدری ارشد علی کی صورت میں ایک مسیحا عطا کیا ہے ۔جو انسانیت کی فلاح وبہبود اور خدمت کی تڑپ رکھتا ہے ۔اور اُس پر عمل ورک بھی کرتا ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کو عمر دراز عطاء کریں ۔آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شدید بارش کا تیسرا دن شہر بھر میں پانی کھڑا ہوگیا سردی کی شدت میں اضافہ گجرات اور گردونواح میں مسلسل تیسرے دن موسلا دھاربارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا
گجرات(جی پی آئی ) شدید بارش کا تیسرا دن شہر بھر میں پانی کھڑا ہوگیا سردی کی شدت میں اضافہ ‘گجرات اور گردونواح میں مسلسل تیسرے دن موسلا دھاربارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہاجس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاجبکہ ٹی ایم اے کے ناقص انتظامات کے باعث پورا شہر پانی میں ڈوب گیا سرکاری دفاتر ‘ضلع کچہری میں موجودہ سرکاری دفاتر اور افسران کی رہائشگاہوں سے پمپ لگاکر پانی نکالنے کی کوششیں کی جاتی رہیں پانی سے متاثرہ علاقوں میں محلہ شاہ حسین ماڈل ٹائون سرکلر روڈ گلبرگ کالونی شادمان کا لونی مرغزاز کالونی ریلوے روڈ پرنس چوک خواجگان روڈ مسلم آباد اور دیگر علاقے شامل ہیں
۔۔۔۔۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے زیر اہتمام گزشتہ روز خواتین میں بریسٹ کینسر اور اس کے علاج کے حوالہ سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا
گجرات(جی پی آئی )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے زیر اہتمام گزشتہ روز خواتین میں بریسٹ کینسر اور اس کے علاج کے حوالہ سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت پی ایم اے گجرات کے صدر و سرجن ڈاکٹر مقصود زاہد نے کی سیمینار میں ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ ماہرین کی ٹیم نے خواتین میں بریسٹ کینسر اور اس کے علاج کیلئے ڈاکٹروں کو یریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم کشمیر کے حوالہ سے گجرات میں مختلف سیاسی جماعتوں اور ضلعی انتظامیہ کے تحت کشمیریوں کے حق میں ر یلیاں نکالی گئیں
گجرات(جی پی آئی )یوم کشمیر کے حوالہ سے گجرات میں مختلف سیاسی جماعتوں اور ضلعی انتظامیہ کے تحت کشمیریوں کے حق میں ر یلیاں نکالی گئیں ۔جماعت اسلامی کے ضلع گجرات کے زیراہتمام ریلی کاا نعقاد کیا گیا جس کی قیادت چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ نے کی انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے پاکستان سے الگ نہیں کیا جا سکتا ‘حکمران مسئلہ کشمیر کے حل میںسنجیدہ نہیں ہیںتمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کو آئندہ الیکشن میں اپنے منشور کا حصہ بنائیں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام بھی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چوہدری عثمان منظور دھدرا نے کی انہوں نے کہاکہ عمران خان اقتدارمیں آکرکشمیریوں کو ان کا حق دلا کر رہیںگے کشمیر کو قائداعظم نے پاکستان کی شہ رگ قرا ر دیاتھا کشمیر کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھیںگے ۔مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جسکی قیادت یوتھ ونگ کے صدر ذوالفقار پپن نے کی انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کوموسٹ فیورٹ قرار دینا کشمیر یو ں کے خون سے غداری ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا ۔پاکستان اوربھارت کے تعلقات ٹھیک نہیںہونگے ‘ہم کشمیریوں کی اقدام متحدہ کے چارٹر کے تحت سفارتی ‘اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ڈی سی او گجرات نواز ش علی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جو کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی ‘ریلی میں تمام ضلعی افسران ڈسٹرکٹ افسران کوآرڈنیشن قطب شجاع بھٹی ‘ڈسٹرکٹ کلکٹر سمیر احمد سعید ‘نصراللہ کنگ اور ضلعی حکومت کے دیگر اہلکاروں نے بھی ریلی میں بھر پور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنی اتحاد کونسل آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ق) اور پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی ۔ جس کے لئے بات چیت جاری ہے،صاحبزادہ فضل کریم
گجرات(جی پی آئی) پاکستان سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے ممتاز عالم دین صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کے انتقال پر جامعہ رضویہ ضیاء القرآن میں فاتحہ خوانی کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ق) اور پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی ۔ جس کے لئے بات چیت جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور غنڈہ گردی اپنے عروج پر ہے ۔ طالبان نے جو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اس پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ جنہوں نے پاکستان میں ہزاروں لاشیں گرائی ہیں ان سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئے ۔ حکومت پاکستان افغانستان سے مذاکرات کرے تا کہ وہ طالبان کو اپنے علاقے میں لے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن سے قبل دہشت گردی کا خاتمہ نہ ہوا تو یہ ملک کی تاریخ کا خونی الیکشن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن ضروری ہے ۔ کراچی ملک کی شہ رگ ہے لیکن حکومتی رٹ نظر نہیں آتی ۔ پیپلزپارٹی ‘ ایم کیو ایم اور اے این پی کی حکومت ہوتے ہوئے بھی کراچی میں امن قائم نہیں ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرفیو لگا کر اُسے چار حصوں میں تقسیم کیا جائے اور اسلحہ ضبط کر کے گھر گھر تلاشی لی جائے اور اگر فوج طلب کرنے سے امن قائم ہو سکتا ہے تو ضرور فوج کو آنا چاہئے ۔ اگر ایسا نہ ہوا تو کراچی میں خون کی ہولی کھیلی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پنجاب حکومت سے تحفظات ہیں ۔ اس لئے آئندہ الیکشن میں ان کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک حد تک علامہ طاہر القادری کا ایجنڈا درست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں اے این پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات چیت جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں افرسیاب خٹک اور زاہد خاں سے اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے چند ماہ میں اہلسنت و الجماعت کے 30راہنماؤں کو شہید کیا گیا ۔ آج گورنر راج کے خلاف بات کرنے والوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان راہنماؤں کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں ۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مولانا صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ (مرحوم) کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ محمد رضا المصطفیٰ نے اپنی پوری زندگی دین متین کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی ۔ پریس کانفرنس میں صاحبزادہ پیر عبدالصمدعابد اور قاری محمد رمضان بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دی ہاکس بیڈ منٹن کلب کا اجلاس،سہیل منظور بٹ صدر،یاسر محمود بٹ جنرل سیکرٹری منتخب
گجرات(جی پی آئی)دی ہا کس بیڈ منٹن کلب کا اجلاس گز شتہ روز مقا می میر ج ہال میں منعقد ہوا،جس میں جس متفقہ طور پر کلب کے تمام ممبران نے سہیل منظو ر بٹ کو صدر ہاکس بیڈ منٹن کلب اور یاسر محمود بٹ کوجنر ل سیکرٹری منتخب کیا،اس موقع پر سابق صدر دی ہاکس بیڈ منٹن کلب احسان الہٰی اور سابق جنر ل سیکرٹری دی ہاکس بیڈ منٹن عاطف منظور بٹ سمیت کلب کے دیگر ممبران سجاد اجمل بٹ،اسامہ نصیر ڈار (ایڈ ووکیٹ)،مصباح فاروق ایڈ ووکیٹ،ارشد صراف،محمد رزاق،محمد راشد،عا لمگیر(مون) اور دیگر ممبران موجود تھے،نو منتخب صدراور جنرل سیکرٹری دی ہاکس بیڈ منٹن کلب نے یکم فر وری سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔