اسلام آباد(جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے دہری شہریت ریفرنس میں مزید 13 ارکان پنجاب اسمبلی کونوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کرلیا۔ گزشتہ روز بھی 22 ارکان کو نوٹس جاری کیا گیا تھا.
دہری شہریت ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے ارکان پنجاب اسمبلی شہریارریاض، ظفرذوالقرنین ساہی، تنویرالاسلام، حمیرہ اویس شاہد، زیب جعفر، سمیعہ امجد، مسرت حسین، رضیہ جوزف، مخدوم سید افتخارگیلانی، فوزیہ بہرام، محمد سعید مغل اورسردارمحمد حسین ڈوگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کرلیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنرجسٹس رفخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کل دہری شہریت ریفرنس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز بھی سابق سفیر آصف ایزدی نے ایک ریفرنس پر بائیس ارکان پنجاب کو بھی کل طلب کر رکھا ہے۔ جن میں زعیم قادری، میں طارق محمود، راجا شوکت عزیز بھٹی، غلام سرور، رانا بابر حسین، ڈاکٹر فرخ جاوید ، سید رضا علی گیلانی ، پیر کاشف علی چشتی ، طاہر خلیل سندھو، مخدوم محمد ارتضی ، عارفہ خالد پرویز ، فائزہ احمد ملک ، عمران خالد بٹ ، شاہ جہاں احمد بھٹی، علی حیدر نور خان، حافظ میاں نعمان، محسن لطیف ، ملک شمشیر حیدر، عمران اشرف اور محمدیار ہراج شامل ہیں۔
دو ارکان جمیل اشرف اور طاہر علی جاوید دوہری شہریت کیس میں استعفی دے چکے ہیں مگر انہیں بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔