ہم کھو کھلے نعروں پریقین نہیں رکھتے اورعوام کی خدمت کرناعبادت سمجھتے ہیں : مہر طارق محمود
Posted on February 6, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کنجاہ(جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کنجاہ کے سینئر نائب صدر مہر طارق محمود،سینئر راہنما میرشکیل احمد،طارق محمود جنجوعہ ،حکیم لیاقت علی بٹ،چوہدری محمداشرف سیال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ہم کھوکھلے نعروں پریقین نہیں رکھتے اور عوام کی خدمت کرنا عبادت سمجھتے ہیں۔
اورذاتی مفادات سے بالاترہوکرپارٹی کی بہتری کے لئے ورک کررہے ہیں۔اورذوالفقارعلی بھٹو شہید،محترمہ بےنظیربھٹو شہید کامشن ڈورٹوڈ ورپ ہنچارہے ہیں۔کوئی ابہام میں نہ رہے کہ کنجاہ پیپلزپارٹی کاگڑھ بھٹوخاندان کی وجہ سے ہے اورچوہدری احمد مختاران کے مشن کوعملی جامعہ پہنارہے ہیں۔
ہم کنجاہ میں پیپلزپارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اور کنجاہ میںپارٹی کون قصان پہنچانے والوں کامحاسبہ کریں گے اور ان کا ہرگز ساتھ نہیں دیں گے۔ہم چوہدری احمد مختار کے جانثار ساتھی اور پرانے ورکرہیں اوران کے ووٹ بینک کے اضافے کے لئے کوئی کسراٹھانہ رکھیں گے۔