لاہور(جیوڈیسک)محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس جمع نہ کروانے والی گاڑیوں کے خلاف لاہور میں جنرل ہولڈ اپ کیا۔محکمہ ایکسائز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے۔ اس دوران جن گاڑیوں پر نمبر نہ تھے یا پرائیویٹ گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی۔ ان کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ جن گاڑیوں کے ٹوکن جمع نہ تھے ان کے کاغذات قبضے میں لے لئے گئے۔
اس موقع پر گاڑی مالکان اور ایکسائز حکام کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔