تحریک اویسیہ پاکستان نے دیگر تنظیمات کی طرح پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منایا

نارووال(جی پی آئی)تحریک اویسیہ پاکستان نے دیگر تنظیمات کی طرح پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منایا۔اس سلسلہ میں دربار عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،فیصل آباد ،لاہور ،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ،اسلام آباد اور دیگر اضلاع
میں تقاریب اور سیمینارز منعقد ہوئے ۔کشمیر کی آزادی تک بھارت سے تجارت و تعلقات منقطع کئے جائیں ۔کشمیری بھائیوں کے مخلص خون سے جلد انقلاب آنے والا ہے۔

عالمی امن اور خطے میں دہشت گردی کے تدارک کے لئے فی الفور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کے جذبات کے مطابق ممکن بنایا جائے۔ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا ،حصہ ہے اور حصہ رہے گا ۔ہندوستان کی فوج کے ظلم و ستم و بربریت کشمیر یوں کے جذبۂ آزادی کو کبھی دبا نہ سکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکز اویسیاں نارووال میںیوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر ”شہداء آزادیٔ کشمیر”کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا قومیں قربانی سے اپنی تاریخ رقم کرتی ہیں۔

پاکستانی عوام کا دل اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔مگر حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سفارتی دبائو بڑھائے ۔کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے ۔ کشمیر جنت نظیر ہے اور جنت میں کفار نہیں جا سکتے ۔ انہوںنے کہا صدر مشرف کی غلط پالیسیوں نے مسئلہ کشمیر کو کھٹائی میں ڈال دیا ۔آج کے حکمران بھی مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نظر نہیں آتے ۔کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضہ کھلی دہشت گردی ہے ۔اقوام متحدہ اپنی پاس شدہ قراردادوں پر عمل کروائے۔

کشمیر بزدلی سے نہیں بلکہ جہاد سے حاصل ہو گا ۔حکومت جہاد اور دہشت گردی کے فرق کو عالمی برادری پر واضح کرے تاکہ جہاد کشمیر پر بھر پور کام کیا جا سکے ۔کشمیر کا مسئلہ فرنگی منافقانہ روش کا شاخسانہ ہے ۔کشمیر مذہبی ،لسانی ،روحانی اور اخلاقی لحاظ سے پاکستا ن ہی کا حق ہے اور حق کو لینے کے لئے میدان میں نکلنا فساد نہیں جہاد ہے ۔ مسئلہ کشمیر کے جلدحل کے لئے مذاکرات کئے جائیں ورنہ جہاد ہی واحد حل ہے۔