وادی سوات ،کالام،بحرین اور دیگر سڑکوں کو فوراََ کھول دیا جائے کیونکہ اس کے وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
Posted on February 6, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
مینگورہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر الحاج نیروز میاں نے کہاہے کہ وادی سوات ،کالام،بحرین اور دیگر سڑکو ں کو فوراََ کھول دیا جائے کیونکہ اس کے وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اخباری بیان جاری کر تے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ شدید برف با ری کے وجہ سے وادی سوات اور خا ص کر کالام ،بحرین کے سڑکیں بر ف کے وجہ سے بند ہو چکے ہیں جس کے وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ ابھی تک حکام نے راستوں کو کھولنے کیلئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ بر ف با ری کے وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی در ہم بر ہم ہو چکا ہے اور اس سے علاقہ کے لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام بالہ جلد از جلد نو ٹس لیکر وادی سوات اور خا ص کر کالام ،بحرین کے تمام سڑکوں کو فوراََ کھولا جائے تاکہ عوام کو اس سے مشکلات کا سامنا نہ ہو ا۔