لاس اینجلس(جیوڈیسک) آسکر یافتہ ہالی وڈ اسٹار، رابرٹ ڈی نیرو،ٹی وی شو میں ایک انٹرویو کے دوران رو پڑے۔ فلم ، سلور لائننگ بک، نے اکیڈمی ایوارڈز کی 8 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے ، رابرٹ ڈی نیرو، سمیت دوساتھی اداکاروں کو انٹرویو کے لیے مدعو کیا گیا۔
ایک سوال پر رابرٹ جذبات پر قابو نہ پاسکے ، اور روپڑے۔رابرٹ کہتے ہیں ، ڈیوڈ نے اپنی زندگی سے متاثر ہوکر فلم بنائی۔ساتھی اداکاروں کاکہناہے کہ وہ دس منٹ تک روتے رہے ، فلم ڈائریکٹر ڈیوڈاو رسل کا بیٹا ایسی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں ، جس میں انسان اچانک بہت زیادہ جذباتی ہوجاتا ہے ، فلم کی کہانی بھی اسی بیماری کے گر دگھومتی ہے۔