گاؤں میر محمد سولنگی کے مسائل کے ذمہ دار سیاستدان ہیں ، سولنگی اتحاد
Posted on February 6, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
خیرپور ( نمائندہ خصوصی ) 2013ء میں جب دنیا ترقی کی منازل طے کرکے چاند پر پہنچ چکی ہے اور پاکستان ایٹمی صلاحیت کے طور پر دنیا میں پہچانا جاتا ہے گاؤں میر محمد سولنگی آج بھی دورقدیم کسی مضافاتی بستی کا منظر پیش کر رہا ہے جس کے ذمہ دا ر حکمران اور وہ تما م سیاستدان ہیں جو ہمیشہ ہماری محرومیوں کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے چلے آئے ہیں۔
یہ بات پاکستان سولنگی اتحادکے رہنماء سلیمان سولنگی راجپوت نے خیر پور میں جلسہ عام خطاب اور مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہی۔ متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ مگر اب ہم فیصلہ کر چکے ہیں کہ ہم سیاسی جماعتوں پر اعتماد کے ذریعے اپنے بچوں کے مستقبل کو برباد کرنے کی بجائے سولنگی اتحاد کو مضبوط بنائیں گے اور اپنے نمائندوں کو اپنا اعتماد ووٹ کے ذریعے ایوان اقتدار تک پہنچاکر اپنا فرض دیانتداری سے ادا کریں گے تاکہ ہمارے منتخب کردہ افراد بھی فرض شناسی سے عوام کی فلاح و بہبود کا اپنا فریضہ انجام دیں۔