بنگلہ دیش(جیوڈیسک) ڈھاکا بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی جانب سے دی گئی ہڑتال کے دوران ہنگاموں میں ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت43 افراد زخمی ہوئے ، جنگی جرائم ٹربیونل میں جماعت اسلامی کے کئی رہنماوں کو سزائے موت اور عمر قید سنائی گئی ہے۔
جس کی مخالفت میں گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے مظاہرے اور ہڑتال کی گئی ، دارالحکومت ڈھاکا اور کئی علاقوں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ، مظاہرین نے پیٹرول بمو ں کا استعمال بھی کیا، جھڑپوں کے درمیان 11 پولیس اہلکاروں سمیت 43 افراد زخمی ہوگئے۔