ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ وہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کو قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں انھوں نے جو الزامات لگائے اس کے ثبوت پیش کریں۔
جاری ہونیوالے ایک بیان میں ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ گیس کی کمی کوہرممکن حد تک پورا کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی ترسیل حکومت کی اولین ترجیج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن محض اپنے مفاد کیلئے عوام کواکسا رہی ہے، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن حل تجویز کرے نہ کہ عوام کو غلط تصویر پیش کرے۔