اسلم رئیسانی مستعفی ہونے پر آمادہ ، بلوچستان حکومت کی بحالی کا امکان

Aslam Raisani

Aslam Raisani

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان کے معزول وزیراعلی نواب محمد اسلم رئیسانی کی جانب سے مستعفی ہونے پر آمادگی کے بعد آئندہ چند دنوں میں صوبائی حکومت کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے۔

کوئٹہ: بلوچستان میں 14 جنوری کو صدارتی احکامات کے ذریعے گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے کی پارلیمانی جماعتوں کی جانب سے سابقہ حکومت کی بحالی اور صوبے میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔

سابق معزول وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے اپنا استعفی پیپلز پارٹی کی قیادت کو بھیجنے کے بجائے اپنے اتحادیوں، جے یو آئی اور بی این پی عوامی کو بھیج کر ان پر اپنے بھرپور اعتماد اور پارٹی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت کی بحالی کے بغیر بلوچستان میں اٹھاریں ترمیم کے تحت نگران حکومت کے قیام میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعتوں نے نئے قائد ایوان کے لئے پیپلز پارٹی کی جھولی میں اپنی حمایت ڈال تو دی ہے لیکن پیپلز پارٹی اندرونی اختلافات کے باعث حتمی فیصلہ کے لئے صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کی منتظر ہے۔