ایڈمنسٹریٹر و چیف کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ عوام کی خدمت کیلئے شب و روز کوشاں ہیں اور کورنگی کی عوام کی بہتر خدمت کرنا ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم عوام کی بلاامتیاز و تفریق خدمت کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو برئوے کار لاتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے اور وسائل سے بھر پور بنانے میں مصروف عمل ہیں کورنگی ٹائون میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کروا کر کورنگی کی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹروچیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے ٹائون آفیسر انفراء طارق مغل کے ہمراہ کورنگی 11000 روڈ پر بیس کورس میٹریل کے بچھائے جانے کے کام کے معائنہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر اختر خان خٹک ،پی آر او محمد عامر اور دیگر بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون کی ہر یونین کونسل میں ٹائون انتظامیہ کے افسران و عملہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو بروقت اور بہتر انداز میں سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔
عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے محدود وسائل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اسکے باوجود ٹائون کی تمام یونین کونسلوں میں رہائش پزیر ہر فرد کو ریلیف دینے کیلئے جامعہ حکمت عملی کے تحت کام جاری ہیں ٹائون انتظامیہ نے ہمیشہ عوامی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کورنگی کی عوام کے لئے فلاح بہبود کے کام کرائے گئے ہیں ان کاموں کی تکمیل کے بعد عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے کورنگی کی ترقی سے یہاں کی عوام کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے اور ان کے بنیادی مسائل کا خاتمہ بھی ہوا ہے اس موقع پر موجود افسران و ٹھیکدار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو تیزی سے یقینی بنانے کے سلسلے میںکسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔