گجرات کی خبریں 06-02-2013
Posted on February 7, 2013 By Noman Webmaster گجرات
حضور غوث یگانہ پیر سید نصیب علی شاہ آستانہ عالیہ چھالے شریف کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہو
گجرات(جی پی آئی )حضور غوث یگانہ پیر سید نصیب علی شاہ آستانہ عالیہ چھالے شریف کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا ،عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ پیر سید انتصار الحسن شاہ نے کی ، جبکہ عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت پیر سید ابرار الحسن شاہ اور پیر سید اسرار الحسن شاہ نے کی ، تلاوت کلام پاک کا شرف ممتاز قاری قرآن قاری صداقت اور قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا ، جبکہ نعت رسول مقبول ۖ قاری عثمان قادری ملتان ، محسن علی حیدری سیالکوٹ ، محمد علی سجن فیصل آباد ، راجہ عبدالرئوف فیصل آباد نے پیش کیا ، خصوصی خطاب سید شمس الحسن مشہدی اور سید ولایت حسین شاہ آف سیالکوٹ نے کیا عرس مبارک کی تقریبات میں صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف ، پیر سید عمر علی شاہ آستانہ عالیہ سرہالی شریف ، پیر سید آل احمد شاہ آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف ، پیر سید زاہد حسین شاہ آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف ، پیر سید علی حسنین شاہ ، پیر سید نذر حسین شاہ ، چوہدری امجد آف ماجرہ ، حمید بٹ و دیگر اہم شخصیات کے علاوہ ملک بھر سے عقیدت مندوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ، عرس مبارک کی تقریبات دو روز جاری رہیں ، لنگر کا شاندار اہتمام تھا ، سخت سردی اور بارش کے باوجود عقیدت مندوںنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، عرس مبارک کے اختتام پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک اسلامی پاکستان کے نام سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائیگا :علامہ مظہر حسین علوی
گجرات(جی پی آئی )تحریک اسلامی پاکستان کے نام سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائیگا ، ایک نام اور ایک نشان کے تحت پورے ملک میں امیدوار کھڑے کیے جائینگے ، اس سلسلہ میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار صدر شیعہ علمائے کونسل پنجاب علامہ مظہر حسین علوی نے جامع المجتبیٰ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی نائب صدر علامہ زمان حسین حسینی ، علامہ حسنین کاظمی ، صدر شیعہ علماء کونسل گجرات سید الطاف عباس کاظمی ، علامہ سید ناظم حسین ، سید اظہر حسین علی رضا حیدری JSOو دیگر راہنما موجود تھے انہوںنے کہا کہ شیعہ علماء کونسل قائد ملت جعفریہ و سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ ساجد نقوی کی سربراہی میں کام کر رہی ہے ، اس سلسلہ میں تمام سطحوں پر ہمارے پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دئیے گئے ہیں ، جو کہ درخواستیں وصول کرینگے ، اور امیدواروں کی نامزدگی کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر کوئٹہ اور دیگر مقامات پر اہل تشیع کے راہنمائوں کے قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ، حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے ، کہیں پر بھی انصاف نہیں مل رہا ، مختلف سیاسی جماعتوں سے روابط جاری ہیں ، اور میٹنگز کے بعد الحاق کے راستے بھی کھلے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گجرات میںبھی مضبوط امیدوار نامز د کیے جائینگے ، تمام ضلعی صدور کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ، 31مار چ کو دو روزہ مرکزی ورکرز کنونشن ملتان میں منعقد ہو گا ، اس سے پہلے لاہور میں 10اور 11مارچ کو صوبائی ورکرز کنونشن منعقد کیا جائیگا ، جس میں ورکرز کی تربیت کے حوالہ سے کام کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ شیعہ علمائے کونسل کو مضبوط بنانے کیلئے یونین کونسل سطح پر کام جاری ہے ، پارٹی مشاورت کے بعد امیدواروں کا فیصلہ کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ گجرات عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے :عامر جاوید
گجرات(جی پی آئی )ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر رجسٹرڈ گجرات عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے ، ریلوے اسٹیشن کے ساتھ واقعہ جگہ سے گندگی ختم کرنے کیلئے 150سے زائد پودے لگائے گئے ، لیکن صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں ، ٹی ایم اے گجرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں تعاون کرے تا کہ گندگی کا خاتمہ ہو سکے اور لوگوں کو خوشگوار ماحول مل سکے ، ان خیالات کا اظہار ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر کے چیئرمین عامر جاوید چوہدری ، وائس چیئرمین فیصل نذیر جہلمی ، صدر مرزا مظہر اقبال اور جنرل سیکرٹری نعیم تبسم نے کیا انہوںنے کہا کہ عوامی سطح پر کام کر رہے ہیں ، دوست احباب کے تعاون سے سوسائٹی علاقہ کے عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ، ہیلپ سوسائٹی فار سوشل ویلفیئر کا مقصد ہی ، عوام کی خدمت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے تاجروں کے وسیع تر مفاد میں استعفیٰ دیا ہے اور سیکرٹری جھوٹا پروپیگنڈا مہم بند کریں : عبداللہ اقبال بٹ
گجرات(جی پی آئی )میں نے تاجروں کے وسیع تر مفاد میں استعفیٰ دیا ہے اور سیکرٹری جھوٹا پروپیگنڈا مہم بند کریں ، ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران محمدی بازار کے سابق سینئر نائب صدر اور محمد بازار کے معروف تاجر عبداللہ اقبال بٹ نے کیا انہوںنے کہا کہ سیکرٹری اپنی گلی اور دکان کی تجاوزات ہٹا کر اپنی طاقت کا اندازہ لگائیں ، جہاں لوگوں کا گزرنا بھی مشکل ہے اور بہت جلد ان کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقلیتی راہنمائوں نے چار یونین کونسلز کا درہ کیا
گجرات(جی پی آئی )سابق ضلع ممبر گجرات احسان مسیح سندھو ، مون شہباز ، سلامت شفیع رانا ، لعزرمسیح سہوترا ، سابق اقلیتی کونسلر مختار ایم خان ، سابق تحصیل ممبر نعیم بشیر سہوترا ، الیاسب وکٹر گل ، الماس شفیق سہوترا ان تمام عہددران نے یونین کونسل50،یونین کونسل 46،یونین کونسل 48،یونین کونسل 58، ان چاروں یونین کونسل کا دورہ کیا اپنی مسیحی برادری سے ملاقات کی ، اور کہا اس سے پہلے بھی ہم نے اپنی مسیحی برادری کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی ہمارے تمام ساتھی اپنی برادری کی خدمت کرتے رہے گئے ، اس موقع پر یونین 50کے سابق اقلیتی کونسلر بشیر مسیح کے ساتھ ملاقات کی ، اس موقع پر بشیر مسیح نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم احسان مسیح سندھو اور مون شہباز کی قیادت میں متحد ہیں ، اور مل کر کام کرتے رہے گئے ، اس موقع پر سلامت شفیع رانا ، الیاسب وکٹر گل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم تمام سابق کونسلروں کے شکر گزار ہیں ، جو آج بھی پورا جذبہ رکھتے ہیں ، اپنی مسیحی قوم کے لیے اور اپنی مسیحی برادری کے مسائل کو حل کرانے میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا عزم کر رہے ہیں ، اس موقع پر احسان مسیح سندھو اور مون شہباز اور لعزرمسیح سہوترا ان سب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہر یونین کونسل کا دورہ کریں گے اور اپنی مسیحی برادری کی آواز کو بلند کریں گے اور ان کے مسائل کو حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے
گجرات(جی پی آئی )بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، گجرات شہر سمیت ضلع بھر میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نہ صرف عام صارف بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ، بلکہ کاروباری اور صنعتی صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، عوامی حلقوں نے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جمہوریت کے پانچ سال مکمل ہونے پر ہی سال 2013ء کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کیا جائے ، کیونکہ گزشتہ پانچ سالوں میں قیمتوں میں اضافہ کے باوجود حکومت لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہیں بنا سکی ، جس کی وجہ سے ملک بھر میں ہزاروں صنعتی یونٹ بند ہو چکے ہیں ، اور لاکھوں مزدور بیروزگار ہو چکے ہیں ، اگر اب بھی سیاسی جماعتوں نے عملی اقدامات نہ کیے تو عوام عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کا ساتھ نہیں دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی آج گجرات آئینگے
گجرات(جی پی آئی )ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی آج گجرات آئینگے وہ اپنے دورہ کے دوران ضلع گجرات کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ، اور ظہور پیلس گجرات میں آئندہ عام انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی عہدیداروںسے مشاورت کرینگے ، یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی حلقہ این اے 105سے امیدوار ہیں ، اور گزشتہ ایک ماہ سے وہ ہر ہفتہ میں دو سے تین بار حلقہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 112کے راہنما شیخ عمر اعجاز نے حلقہ پی پی 109کے امیدوار شیخ شاہد انور سے ملاقات کی
گجرات(جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 109کے امیدوار شیخ شاہد انور سے پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 112کے راہنما شیخ عمر اعجاز نے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ملاقات کی ، ملاقات میں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اور آئندہ عام انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی منشور اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا ، دونوں راہنمائوں نے ضلع گجرات میں پارٹی کی کارکردگی اور عہدیداران کی خدمات کا بھی جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کو بآور کروایا جائیگا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کے ایسے ورکروں کو ٹکٹ دئیے جائیں جنہوںنے پارٹی کیلئے قربانیاں دی ہیں ، اور عوامی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں، اور پارٹی ورکروں کی قربانیوں کو مد نظر رکھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف میں جمہوریت کا عمل جاری ہے :مہر شہباز فاضل
گجرات(جی پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما مہر شہباز فاضل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس میں جمہوریت کا عمل جاری ہے ، یہی وجہ ہے کہ پارٹی قیادت نے سب سے پہلے پارٹی میں انتخابات کروانے کو ترجیح دی ہے ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چاہیے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانے والے مطالبے کو منظور کرے اور آئین کی دفعہ 62,63پر عمل درآمد کو یقینی بنائے تا کہ ملک کو ایسے افراد سے پاک کیا جا سکے جو کہ پاکستان اور اس کی عوام کے خلاف غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف ملک میں صاف اور شفاف انتخابات پر یقین رکھتی ہے ، تحریک انصاف میں جمہوری عمل کو دیکھ کر دیگر سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ جمہوریت کے کھوکھلے نعرے لگانے کی بجائے عملی طور پر پارٹی میں بھی جمہوری روایات کو فروغ دیتے ہوئے پارٹی الیکشن کروائیں تا کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے افراد آگے آ سکیں اور مورثی سیاست کا خاتمہ ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگی راہنما جاوید بٹ نے چوہدری اعجاز پیارا کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت
گجرات(جی پی آئی)پاکستا ن مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید بٹ نے چوہدری اعجاز پیارا کے چچاجان اور چوہدری سر فراز احمد پیارا کے والد چوہدری عدالت چوہدری عدالت خاں کی وفات پر ان کے گھر پیارا گئے اور ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیض احمد قریشی کی وفات پر جاوید بٹ کا اظہار تعزیت
گجرات(جی پی آئی) انسپکٹر TMAریکوری عرفان احمد قریشی کے چچاجان فیض احمد قریشی کی وفات پر جاوید بٹ مسلم لیگ ن کے راہنما ان کے گھر رحمت آباد گئے اور ان کے چچا جان کی وفات پر اظہار تعزیت کی ۔دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کر تے جنت الفردوس میں جگہ عطافر مائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے نو منتخب عہدید داران کی حلف وفاداری 9 فروری کو ہو گی
گجرات(جی پی آئی)انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے نو منتخب عہدید داران کی حلف وفاداری تقریب 9فروری کو فاران میر ج ہال میں ہو گی چیئر مین شا لمیار ہسپتال چوہدری احمد سعید حلف لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو خواتین سے بیگ چھین کر فرار
گجرات(جی پی آئی )2 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو خواتین سے بیگ چھین کر فرار ، 2موبائل فون اور 7 ہزار روپے نقدی کا نقصان ، تفصیل کے مطابق ممتاز کاروباری شخصیت معظم بٹ کی اہلیہ اور بھابھی گھر سے بازار جا رہی تھیں کہ کمیونٹی سنٹر والی گلی میں 2موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر گرے کلر کا بیگ چھین لیا ، بیگ میں 2موبائیل فونز اور 7ہزار رپے نقدی موجود تھی ، یاد رہے کہ 12ربیع الائول کی شام واردات ہو چکی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے وارداتوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )عاصمہ جہانگیر کو نگران وزیراعظم بنایا گیا تو ہر روز احتجاج کرینگے ، ان خیالات کا اظہار جوائنٹ سیکرٹری تحریک تحفظ اسلام ضلع گجرات شیخ عثمان جگنو نے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی طرف سے اپنے شوہر کے قادیانی ہونے کے اعتراف کے بعد انکا مذہب مشکوک ہو گیا ہے ، اور آئین پاکستان میں کوئی بھی قادیانی پاکستان کا صدر ، وزیراعظم سمیت اہم عہدوں پر فائز نہیں ہو سکتا ، انہوں نے کہا کہ اگر عاصمہ جہانگیر کو نگران وزیراعظم بنایا گیا تو تحریک تحفظ اسلام پاکستان کا ہر کارکن احتجاج کریگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی مہدی خاں کے بیٹے کی وفات پر ممتاز شخصیات کا اظہار تعزیت
گجرات(جی پی آئی )معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری حاجی مہدی خاں بدھو کالس کے بیٹے چوہدری شمعون بہادر امریکہ ، چوہدری عرفان مہدی ، چوہدری عدنان مہدی کے بھائی چوہدری خان محمد کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا ، دوسرے روز تعزیت کرنے والوں میں مسلم لیگی راہنما چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ ، میاں عبدالحمید کائرہ ، چوہدری واجد علی منڈی بہائوالدین ، چوہدری حاجی کرم داد ، چوہدری اعجاز احمد ، چوہدری مظہر اقبال ، چوہدری نوید انگلینڈ ، چوہدری اشرف نمبردار ، ڈاکٹر رضا ساجد اعوان ، سید انتظار مہدی اٹلی ، عثمان عزیز قادری ، سید قمر حسین شاہ ، سید علی حسن بدھو کالس ، صحافی جمیل احمد طاہر ، محمد رفیق بھٹی ، حاجی عبدالغزیز چیچی ، حاجی ریاست علی ، چوہدری ذوالفقار علی ، چوہدری محمد اقبال چک اخلاص نمایاں تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلامی تحریک پاکستان آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی :علامہ مظہر حسین علوی
گجرات(جی پی آئی )اسلامی تحریک پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ مظہر حسین علوی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، اور اپنے علیحدہ انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مجتبیٰ گجرات میں ضلعی عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ اتحاد کیلئے رابطے کر رہی ہیں ، قوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ بلوچستان مین گورنر راج کے اثرات اچھے نہیں آ رہے ہیں ، ہمیں بہت احتیاط اور دانشمندی سے فیصلے کرنے ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ سوئی گیس کے زیر اہتما م سوئی گیس گجرات دفتر میں عظیم الشا ن محفل میلا د منعقد ہو ئی
گجرات (جی پی آئی)محکمہ سوئی گیس کے زیر اہتما م سوئی گیس گجرات دفتر میں عظیم الشا ن محفل میلا د منعقد ہو ئی ۔ محفل میلا د میں مُلک بھر سے نا مو ر علما ء اور نعت خو انو ں کے علاوہ انجینئیرآصف محمو د چدھڑ ،سہیل اکرم،احسا ن اللہ بھٹی،رمیض خوا جہ انفا ر میشن ڈیپارٹمنٹ، سمیت ریجن بھر کے محکمہ سوئی گیس کے افسران اور ملا زمین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔میحفل میلا د سے خطا ب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ اللہ عزوجل نے نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تما م جہا نو ں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔ آپ کی تعلیما ت اور حُسن اخلا ق ہما رے لیے دنیا وی زندگی میں اور آخر سنوارنے کیلیے بہترین نمو نہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے پر ورد گا ر کی خو شنو دی حا صل کر سکتے ہیں۔اس مو قع پر خطا ب کرتے ہو ئے ریجنل مینیجر محمد ظہو ر خا ن نے کہا کہ ہما را پروردگا ر ہم اُمت مسلمہ پر اس قدر راضی اور کریم ہے کہ ہمارے لیے ایسی ذات مُقدسہ کی تخلیق کی جو ہم گنہگا رو ں کے لیے شا فی محشر بھی بنی اور سا قی کوثر بھی بنی ۔میں اس محفل کے انعقاد پر اپنے تمام سٹا ف اور حا ضرین محفل کا شکر گزار ہو ں جنہو ں نے اس محفل میں شرکت کر کے ہمیں نبی کریم کے حضو ر نذرانہ سلا م پیش کر نے میں ہمارا ساتھ دیا اور رحمتو ں کا حصو ل ممکن بنا یا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی محمد علی ساہی کے بھائی کا ختم قل آج پڑھا جائیگا
گجرات(جی پی آئی)سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد علی ساہی کوٹ گھکہ کے بھائی چوہدری نذیر احمد ساہی اور چوہدری مظہر ساہی جرمنی،چوہدری اظہر ساہی،چوہدری افضل ساہی کے چچا جو گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے ان کا ختم قل آج صبع گیارہ بجے کوٹ گھکہ میں پڑھا جائے گا تفصیلات کے مطابق کوٹ گھکہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمد علی ساہی کے بھائی چوہدری نذیر احمد ساہی جو گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے ان کی رسم قل آج صبع گیارہ بجے ان کی رہائشگا کوٹ گھکہ میں اد اکی جائے گی شرکت کی اپیل۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری مونس الہی کا بھر پور ساتھ دینگے اور انہیں کامیاب بھی کروائینگے ۔چوہدری آفتاب چیمہ جرمنی
گجرات(جی پی آئی)چوہدری مونس الہی کا بھر پور ساتھ دینگے اور انہیں کامیاب بھی کروائینگے ۔چوہدری آفتاب چیمہ جرمنی منگووال کی ممتاز شخصیت چوہدری آفتاب چیمہ جرمنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نائب وزیر اعظم پاکستان چوہدری پرویزا لہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الہی کو حلقہ پی پی 110سے بھار ی اکثریت سے کامیاب کروائینگے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں اپنے والدمحترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں علاقہ میں ان کا ڈنکا بجتا ہے اور بجتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت نے بجلی کے بعد گیس کے بم برسانا شروع کر دئیے
گجرات(جی پی آئی )حکومت نے بجلی کے بعد اب عوام پرگیس کے بم برسانا شروع کردیئے ہیںگیس کے زائد بلوں نے غریب لوگوں کے چھولہے ٹھنڈے کردیے ہیں گھریلو اور کمرشل بلوں میںکئی کئی گناہ اضافہ کرکے بل ارسال کردیے گئے ہیںجو کہ سراسر زیادتی ہے حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اورپاکستان کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں مزید تکلیف سے دوچار کررہی ہے موجودہ حکومت نے پانچ سالوں میں جس طرح عوا م کا خون نچوڑا اور جس طرح ان کو لوٹا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ‘بم دھماکے ‘امن وامان کی مخدوش صورتحال ‘گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ‘بیروزگاری ‘اقرباء پروری’لوٹ مار ‘قتل و غارت گری موجودہ حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود غریب عوام کواتنے زیادہ بل ارسال کردینا کہاں کا انصاف ہے غریب عوام خود کشیاں کرنے پر مجبورہوچکے ہیں مگر حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں میں مگن ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حاجی عمران ظفر ‘ن لیگ کے رہنماء اورنگزیب بٹ ‘پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری سلیم سرور جوڑا ‘امیدوار سابق ایم این اے حلقہ این اے 105الحاج مرزا سعید بیگ ‘جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ ‘بھٹو شہید گروپ کے چیف ارگنائزر چوہدری نبیل بابر وڑائچ ‘انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ ‘ سابق ایم این اے چوہدری منظور حسین دھدرا نے خصوصی سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے اور غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے علاوہ ان کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں سوئی گیس کے عملہ کی چھٹیویوں کیو جہ سے شہری ذلیل وخوار ہونے لگے
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات میں سوئی گیس کے عملہ کی چھٹیویوں کیو جہ سے شہری ذلیل وخوار ہونے لگے محکمہ سوئی گیس کاعملہ اور افسر ہفتہ میںد ون دن سرکاری چھٹی کرنے کے باوجود زیادہ تر اپنے دفتر سے غائب رہنے لگا ‘جس شہریوں کو بلوں کی درستگی ‘اور نئے میٹر کے حصول کیلئے ذلیل وخوار ہونا پڑرہا ہے شہری دفتر اوقات میں اپنے کاموں کے سلسلہ میں سوئی گیس دفتر جاتے ہیں توان کومتعلقہ آفیسر یا دیگر عملہ غیر حاضر ملتا ہے جس سے ان کے کام مہینوں بعد بھی نہیںہوپاتے ۔شہریوں محسن رضا ‘اور جاوید بٹ نے بتایا کہ ہمارا ڈیمانڈ نوٹس نکلے چھ ماہ ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک میٹر نہیںلگائے گئے روزانہ دفترکے چکر لگا لگا کر عاجز آچکے ہیں متعلقہ حکام یا تو چھٹی پر ہوتے ہیں یا کوئی بہانہ بنا کر ٹال دیا جاتا ہے ایک شہری عثمان احمد نے بتایا کہ میرا دوماہ سے غلط بل بھیجا جارہا ہے لیکن آفیسرز اور متعلقہ عملہ کی غیر حاضری سے بل ابھی تک درست نہیں کیا جا سکا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے علاقہ میں بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے دو دن سے بجلی بند
گجرا ت( جی پی آئی) گجرات کے علاقہ میں بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے دو دن سے بجلی بند ‘نواحی علاقہ مدینہ سیداں میں گزشتہ دن روز سے بجلی کی تاریں ٹوٹ کر نیچے جا گری ہیں جس سے پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب چکا ہے جبکہ اہل علاقہ کے بار بار متعلقہ حکام کوشکایات کرنے کے باوجود واپڈا اہلکاروں نے تاریں درست نہ کیں جس سے پورے علاقے میںد و دن سے بجلی غائب ہے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر بجلی کی تاریںدرست کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔