ویمنز ورلڈ کپ (جیوڈیسک) ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان خواتین ٹیم کل بھارت سے ساتویں پوزیشن کے لیے میچ کھیلے گی۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ہے۔
کٹک میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جمعرات کو ویمنز ورلڈ کپ میں ساتویں پوزیشن کے میچ کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے گروپ سے سپر سکسز کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکیں تھیں۔
اکستان ویمنز ٹیم کو گروپ بی کے تینوں میچوں میں شکست ہوئی۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے اکیا نوے رنز سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹ سے ہرانے میں کامیاب ہوئی تو تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے قومی ٹیم کو ایک سو چھبیس رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا۔
گروپ اے میں میزبان بھارت کی خواتین ٹیم کو دفاعی چیمپین انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے شکست ہوئی۔ لیکن وہ سری لنکا کے خلاف جیتنے میں کامیاب رہی۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کو ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں ایک رن سے شکست دی تھی۔اب دیکھنا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں بھی بھارت کو ہرانے میں کامیاب ہوتی یا نہیں۔