امریکی محکمہ انصاف کانگریس کو معلومات فراہم کرے گا

Obama

Obama

امریکہ(جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے محکمہ انصاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کو امریکی شہریوں پرڈرون حملوں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرے۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سیجاری وائٹ پیپر میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ القاعدہ کے ساتھ کام کرنیوالے امریکی شہریوں پرڈرون حملوں کو جائز اور قانونی قرار دیا گیا ہے۔ یہ وائٹ پیپر سامنے آنے کے بعد اوباما انتظامیہ کو شدید دبا کا سامنا ہے۔ کانگریس کے ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ امریکی شہریوں پر ڈرون حملوں کا قانونی جواز فراہم کرنے والی دستاویزات تک انھیں بھی رسائی دی جائے تاکہ وہ کوئی فیصلہ کرسکیں۔

صدر اوباما نے ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے محکمہ انصاف کو ہدایت کردی ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی کو یہ ریکارڈ فراہم کردیا جائے ۔ ڈرون حملوں سے متعلق معلومات عوام کے لئے جاری نہیں کی جائیں گی۔