واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔تیل خریدنے والے ممالک ایران کو رقم کے بجائے اشیا کی صورت میں ادائیگی کریں گے۔
نئی پابندیوں کے بعد ایران کو تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی پر رسائی محدود ہو جائے گی۔تیل خریدنے والے ممالک رقم ایران کو بھیجنے کے بجائے ایک اکاونٹ میں جمع کریں گے۔یہ رقم صرف اشیا کی خریداری کے لئے استعمال ہوگی۔
ایران کے سرکاری میڈیا پر بھی مالی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہیجوہری پروگرام پرخدشات دورنہ کرنے تک پابندیاں برقرار رہیں گی۔