چین نے سال دوہزار بارہ کے دوران اپنی ضروریات کے چاول کا پچیس فیصد چاول پاکستان سے درآمد کیا۔ پاکستان اور چین کے مابین تجارتی تعلقات میں گذشتہ چند سالوں کے دوران مسلسل تیزی کا رجحان رہا ہے۔
چین کی وزارت زراعت کے حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق چین کو چاول برآمد کرنیوالے ملکوں میں ویتنام پہلے، پاکستان دوسرے اور تھائی لینڈ تیسرے نمبر پر رہا۔ سال دوہزار بارہ میں چین نے اپنی ضروریات کا چھیاسٹھ اعشاریہ سات فیصد چاول ویتنام، پچیس فیصد پاکستان اور آٹھ فیصد تھائی لینڈ سے درآمد کیا۔
کم قیمت کے باعث ان ممالک سے چاول درآمد کیا گیا، چین میں چاول کی مقامی طور پر پیداوار اور کھپت کی وجہ سے عالمی منڈی سے چاول کی بہت تھوڑی مقدار برآمد کی جاتی ہے ، جو عالمی منڈی کی قیمتوں پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔