کراچی(جیوڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سات کروڑ انچاس لاکھ ڈالر مزید کم ہو گئے۔ موجودہ سال میں ہر روز بانوے لاکھ ڈالر کی کمی ہوتی رہی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق یکم فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر تیرہ ارب سینتالیس کروڑ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر چھ کروڑ اٹہتر لاکھ ڈالر کم ہو کر آٹھ ارب اٹھاون کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر اکہتر لاکھ ڈالر کمی سے چار ارب اٹھاسی کروڑ ڈالر باقی رہ گئے۔