اضلاع کی خبریں (جی پی آئی )07-02-2013
Posted on February 8, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
وزیرآباد(جی پی آئی)گیپکو ڈویژن وزیرآباد میں سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ایکسیئن گیپکو سردار جمشید خان تھے۔ اس موقعہ پر ماتحت سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز طارق علی برڑو، عبد القیوم بھٹی، شہزاد حسین، مدثر، ریونیو آفیسر آصف چٹھہ کے علاوہ گکھڑ،علی پور چٹھہ، احمد نگر، وزیرآباد کے واپڈا ملازمین کی کثیر تعداد شریک تھی۔تقریب میں یاسر محمود قادری،شہباز چیمہ،محمد اقبال ،یاسر محمود قادری و دیگر نے تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی کی سعادت حاصل کی ۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے خطیب اعظم گکھڑپیر محمد اجمل رضا قادری نے کہا کہ رسول کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کرنا مومن کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حق اور اللہ کی نعمت کا شکر ادا کرنا ہے۔آج کا دور نفسا نفسی اور قیامت سے پہلے قیامت کا نظر آتا ہے۔ عالم کفر متحد ہو کر مسلمانوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے مسلمانوں کو دنیا کی نظروں میں دہشت گرد بنا کر دین اسلام کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ دین اسلام کی تعلیمات سے دور ہونے کی وجہ سے عرب سے عجم ،فلسطین، کشمیر اور ہندوستان کے دوردراز دیہاتوں تک آج مسلمان مجبور قوموں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں ۔دنیا بھر میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی ہر تنظیم نے ذاتی مفادات کی خاطر اپنا الگ منشور بنا رکھا ہے جبکہ دین اسلام نے پوری انسانیت کیلئے حقوق و فرائض کو واضح کردیا ہے۔ کائنات کا سب سے بڑا انقلاب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد ہے خطبہ حج الودا ع کے موقعہ پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ زمانہ جاہلیت کی سبھی قبیح رسموں کو آج اپنے پائوں تلے روند دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کسی بھی انسان کو اس کے تقوی کی بنیاد پر مقام دلاتا ہے جو کوئی زیادہ تقوی اختیار کرے گا اللہ تعالی اسے زیادہ عزت دیگا اور اللہ نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلاموں کو کائنات کی سب سے بہترین قوم قرار دیا ہے طبقاتی طور پر تقسیم در تقسیم کے عمل نے معاشرے سے اخلاقیات کو ختم کردیا ہے۔دنیا میں جتنے بھی نبی آئے سب کو اللہ تعالی نے معجزات عطا کئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے کردار کو دنیا کے سامنے بطور نمونہ پیش کیا ہم میں جب تک نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کردار کی جھلک نظر نہیں آتی ترقی ہمارا مقدر نہیں بن سکتی۔اچھے کردار کے فروغ اور لہجے میں نرمی پیدا کرنے سے ہی ہم دوسروں کو متاثر کرسکتے ہیں ۔بعدازاں حاضرین نے اکٹھے ہو کر نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں ایکسیئن گیپکو سردار جمشید خان اور پیر اجمل رضا قادری نے قرعہ اندازی کے ذریعے3خوش نصیبوں گیپکو ڈویژن وزیرآباد کے سنیئر کلرک عاشق حسین،رانا عبد الحمید لائن مین سب ڈویژن نمبر 2، محمد یعقوب گوندل سب ڈویژن نظام آباد کے نام عمرہ کے ٹکٹ نکالے۔ اس موقعہ پر تمام افراد کی لنگر سے تواضع کی گئی۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) اڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نثار چیمہ نے کہا ہے کہ خسرہ کی وباء کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے محکمہ صحت کے حکام دن رات کوشاں ہیں۔ خسرہ کے مریضوں کیلئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں الگ سے وارڈ قائم کر دیے ہیں،پنجاب بھر میں خسرہ کے99 فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات کی بدولت خسرہ کی وباء میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے۔ انہو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا ۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نثار چیمہ نے کہا کہ وزیرآباد کارڈیالوجی انسٹیوٹ کی تعمیر پر کام آخری اپنے مراحل میں پہنچ چکا ہے ہسپتال میں سٹاف کی بھرتی کیلئے انٹرویو کا سلسلہ بھی مکمل ہو چکا ہے بہت جلد ہسپتال کو فنگشنل کر دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث کا دوسرا ورکرز کنونشن آج بعد از عصر ہوگا
گوجرانوالہ( جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث حلقہ الشیخ ابو البرکات احمد کے زیر اہتمام کارکنان میں حسن کارکردگی شیلڈز کی تقسیم کے موقع پردوسرا فکری،علمی اور تربیتی ورکرز کنونشن آج بعد از نماز عصر جامع مسجد ارشاد بی بی المعروف حاجی امان اللہ سبزی منڈی والی میں منعقد ہوگا۔ تربیتی کنونشن کی صدارت امیر سٹی پروفیسر سعید کلیروی کریں گے جبکہ امیر پنجاب پروفیسر حافظ عبد الستار حامد، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین مولانا محمد نعیم بٹ اور مرکزی نائب ناظم اعلیٰ مولانا محمد صادق عتیق مہمان خصوصی ہونگے۔ تربیتی کنونشن سے ناظم اعلیٰ سٹی مولانا عمران عریف، امیر حلقہ مولانا محمد ابرار ظہیر،ناظم حلقہ مولانا اعظم طارق بھٹوی،مولانا یحیٰ گرجاکھی اور دیگر مقررین خطاب فرمائیں گے۔ جبکہ سال بھر میں بہترین جماعتی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اراکین جمعیت میں حسن کارکردگی شیلڈز بھی تقسیم کی جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ( جی پی آئی)سٹی نائب صدر پیپلزپارٹی خواجہ انوار احمد شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے یہ انتخابی عمل پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 96 کے علاقہ فرید ٹائون میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے عام انتخابات ملتوی ہونے کے موقف پر پوری قوم حیرت زدہ ہے، عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی قیادت عام انتخابات وقت پر کرائے گی مگر نجانے نواز شریف صورت حال کیوں پیچیدہ بنا رہے ہیں، ان کے اس موقف کی کسی جماعت نے تائید نہیں کی، تمام جماعتوں نے نواز شریف کی رائے مسترد کر دی ہے۔خواجہ انوار احمد شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی عوام سے جو وعدے کئے وہ پورے کئے اب بھی عوام سے کئے گئے وعدے وفا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ( جی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ ایوب الیاس نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے معاملے پرحکومت کے تیور درست نہیں معلوم ہو رہے، زرداری ٹولے نے نگران حکومت کے قیام کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی تو پیچیدگیوں اور بے چینی میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوہیانوالہ میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس سے خواجہ مسعود الیاس، غلام رحمانی بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا، خواجہ ایوب الیاس نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) چاہتی ہے کہ تمام معاملات خوش اصلوبی کے ساتھ آئین کے مطابق طے پاجائیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبوں کے قیام کے نام پرزرداری ٹولے کی شعبدہ بازی حکمرانوں کے گلے کاطوق بن چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ( جی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی بدترین کارکردگی اورحکمرانوں کا غیرسنجیدہ رویہ پہلے دن سے جمہوریت کے سرپرننگی تلواربن کرلٹک رہاہے۔ وہ علامہ اقبال ٹائون میں محمد نواز چٹھہ کی رہائشگاہ پر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے، میٹنگ سے اخلاق احمد خاں، ڈاکٹر محمد اشرف، مرزا محمد افضل، سردار محمد اشرف و دیگر نے بھی خطاب کیا، عامر یعقوب وڑائچ نے کہاکہ جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، حکمرانوں کواپنی بدعنوانیوں کے انجام کاخوف ہے۔ انہوں نے کہاکہ باشعورعوام ،سول سوسائٹی اورمیڈیاہرسازش کوناکام بنادیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ( جی پی آئی)جماعت اسلامی زون پی پی 92 کے امیر چودھری رضوان چیمہ نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اس حوالے سے عالمی سطح پر پائی جانیوالی سرد مہری دنیا کیلئے سوالیہ نشان ہے، کشمیر کا مسئلہ ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونا چاہیے اور اس حوالے سے UN کی قراردادوں پر عملدرآمد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیر کے حوالہ سے کھیالی شاہ پور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ خطے کے امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا بہت ضروری ہے اس سے دونوں ملکوں کے عوام خوشحال ہونگے اور کشمیریوں کو بھی ان کا حق مل جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ( جی پی آئی)مثبت سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا میاں شہباز شریف کا احسن اقدام ہے، پڑھائی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما مبین عارف جٹ نے کرکٹ سٹار ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کے لئے میدانوں کو آباد کرنے میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر مبین عارف جٹ کا ٹیموں سے تعارف کروایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پانچ سال میں عوام کو ذلت اور قلت کے سوا کچھ نہیں دیا، پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی شکست نوشتہ دیوار بن چکی ہے اور اسی بوکھلاہٹ میں پیپلز پارٹی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کے چکر میں ہے، جسے محب وطن عوام بھاگنے کیلئے راستہ نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ روڈ پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو مفاداتی پارٹی میں ڈھال دیا، جسے عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ نے محدود وسائل سے ڈھیر سارے مسائل حل کرکے پنجاب کے عوام کی کایا پلٹ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کی طرح جنر ل الیکشن میں پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی درگت بنانا ہوگی۔ حاجی نواز چوہان نے مزید کہا کہ میری کامیابی عوامی خدمت کا صلہ ہے، بلاتفریق خدمت ہی میرا شعار ہے۔ اس موقع پر عبدالحفیظ چٹھہ، ساجد حسین، عبدالماجد، زبیر بیگ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ( جی پی آئی)پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں نے کہا ہے کہ ہم کھوکھلے نعروں پریقین نہیں رکھتے اورعوام کی خدمت کرناعبادت سمجھتے ہیں، ذاتی مفادات سے بالاترہوکرپارٹی کی بہتری کے لئے ورک کررہے ہیں اور ذوالفقارعلی بھٹوشہید،محترمہ بے نظیربھٹوشہیدکامشن ڈور ٹو ڈور پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 98 کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کوئی ابہام میں نہ رہے کہ گوجرانوالہ پیپلزپارٹی کاگڑھ بھٹو خاندان کی وجہ سے ہے اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے مشن کو کارکن عملی جامعہ پہنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کومزیدمنظم اورفعال بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور میں پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کامحاسبہ کریں گے اور ان کاہرگز ساتھ نہیں دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کارکن(ن)لیگ کی حکومت کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیں’خواجہ طارق جاوید نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)راہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاوید نائیک اور خواجہ غیور نائیک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیں حکمران کسی بھی وقت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں پارٹی قیادت اورمیاں محمد نواز شریف کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں تیز کردیںگوجرانوالہ میں مسلم لیگ(ن)کی مقبولیت پر نقب لگانے کے لئے مفاد پرستوں اور ابن الوقتوں نے اتحاد کر لیا ہے میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والے ڈسپلن اور اتحاد سے مفاد پرستوں کے اتحاد کو ناکام بنا دیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے گوجرانوالہ میں مسلم لیگ(ن)دن بدن مضبوط ہو رہی ہے، حکمرانوں کی کرپشن، امن و امان کی صورتحال اور بے روزگاری سے تنگ پاکستانی مسلم لیگ(ن)سے امیدیں وابستہ کر کے اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ کب مسلم لیگ(ن)کی حکومت آتی ہے قائد میاں محمد نواز شریف اورمسلم لیگ(ن)کی مقبولیت 1997 کی طرح بڑھ رہی ہے اور عوام کے بھرپور مینڈیٹ کے ساتھ انشا اللہ ہم مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چئیرمین و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن چوروں اچکوں سے حساب کتاب کا دن ہے، غریبوں کے چولہے بجھا دینے والے عوامی انتقام سے بچ نہیں سکتے، عوام ملک لوٹ کر کھا جانے والوں کو گریبان سے پکڑ کر باہر نکال دیں گے ،مشرف با قیات مل کر بھی نواز شریف کا راستہ نہیں روک سکتیں، جن کے اپنے بچے یہودیوں کے پاس پل رہے ہیں وہ پاکستانی بچوں کے مستقبل کی جنگ نہیں لڑ سکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیلٹا روڈ پر سیوریج منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم ملک بنانے والے لیڈر نواز شریف کے خلاف اندرونی وبیرونی سازشیں عروج پر ہیں لیکن مشرف ،لوٹا لیگ،عمران ،الطاف، زرداری و قادری مل کر بھی عوامی لیڈر نواز شریف کا مقابلہ نہیںکر سکتے ۔ ملک بھر کے عوام کوآنے والی نسلوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینا ہو گا۔اس موقع پررانا ندیم خان،خالد جاوید بٹ،چوہدری یوسف گجر ،زاہد امین،بائو یاسر مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کے نام پر اتفاق کرنیوالوں کا آئندہ الیکشن میں محاسبہ کریں،نگران وزیراعظم بنایا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے،کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں،ڈرون حملے ملکی خودمختاری کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد فاروقیہ میں منعقدہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد دائودرضوی،مفتی محمد حسین صدیقی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،قاری غلام سرور حیدری،قاری محمد اعظم چشتی،علامہ نواز بشیر جلالی،پیر عمار سعید سلیمانی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ محمد سعید زین،عبدالمجید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ تاجدار کونین سے دلی محبت و عقیدت پر دین کی عمارت کھڑی ہے۔حضور نبی کریم سے قولی نہیں عملی محبت ہونی چاہیے،ناموس رسالت کا قانون ختم کرانے کیلئے بین الاقوامی سازشیں عروج پر رہیں، عاشقان رسول ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے کٹ مریں گے تو ہین رسالت برداشت نہیں کریں گے،گستاخانہ فلم اور خاکوں کے خلاف عالم اسلام مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے ناموس رسالت کے حوالے سے عالمی قانون کی تدوین و تشکیل میں اپنا غیر معمولی کردار ادا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)چشتی، محمد عابد مسعود چشتی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ محمد دائود رضوی،مفتی محمد حسین صدیقی،محمد ارشاد اعظم چشتی لاہور،محمد شہزاد چشتی،قاری غلام سرور حیدری، قاری محمد یاسین نعیمی، قاری محمد الیاس، حافظ فیاض الحسن صدیقی، عبدالرحمان کوکب، حافظ غلام عباس چٹھہ، عبدالغفار چشتی، محمد اقبال نوشاہی،صوفی ہاشم علی،شہباز چشتی،فیض رسول فیضان اور دیگر خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بڈیانہ(جی پی آئی)صحت و صفائی سے معاشرہ خوشحال ہوتا ہے ۔اللہ تعالیٰ نے انسانی زندگی اور صحت کے لئے لاکھوں جڑی بوٹیاں پیدا فرمائیں ہیں ۔کھمبی انسانی خلیوں کو صاف کر کے قوت مدافعت پیدا کرتی ہے ۔جس سے بیماریوں کی روک تھام ہوتی ہے ۔انسان دولت کمانے کے چکر میں اپنی صحت خراب کر لیتا ہے جبکہ صحت ہے تو جہانِ آب و گل میں انسان کامیاب ہے ۔ آج قوم کو حفظان صحت کا خیال کر کے ایسی جڑی بوٹیوں سے علاج کرنا چاہیے جن میں نقصان دہ عنصر نہیں پائے جاتے ۔ DXNپوری دنیا میں صحت ، خوشحالی کا سلوگن لئے انسان کو تندرست و توانا بنانا چاہتی ہے ۔آستانوں، مساجد اور مدارس سے عوام کو حکمت، صحت ، بیماری کا علاج اور جڑی بوٹیوں سے بنی ادویات کی طرف راغب کرنا آسان ہے ۔خوشحال اور صحت مند معاشرہ کے قیام کے لئے ہمیں میدان میں نکلنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار DXNکمپنی کے پاکستانی راہنما ڈاکٹر عطاء رسول اور ڈاکٹر طارق نے واصفی آستانہ پر صحت اور خوشحالی کے حوالے سے منعقد اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس کی صدارت پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ نے کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معرو ف مذہبی سکالر ،سربراہ اتحاد تنظیمات اہلسنت علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ عوام ابتدائی طبی علاج کے لئے تیار ہو ۔ پہلے دور میں علماء و مشائخ دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ حکیم اور بہترین معالج بھی تھے ۔DXNنے قدرتی جڑی بوٹیوں سے علاج کا طریقہ روشناس کرانے کی ذمہ داری اٹھا کر صحت مند قوم اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندۂ تعبیر کرنے کا عزم کیا ہے ۔اجلاس میں علامہ توقیر احمد باجوہ ،محمد صفدر، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،محمد محسن ،محمد تنویر واصفی اور دیگر نے بھی شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ظفروال(جی پی آئی)رحمت دو عالم ۖ کی محبت اسلامی عبادات کی روح ہے ۔عشقِ رسالت ۖ کی بدولت عرب کے بدو دنیا کے امام بنے ۔علامہ اقبال نے ایمان کی جان، قرآن کی روح اور دین کا مغز عشقِ محمدی ۖ ہی کو قرار دیا ۔ محبت مصطفےٰ ۖ ہی وجۂ تخلیقِ کائنات ہے ۔کثرتِ ذکر رسول ۖ بھی محبت کی نشانی اور سیرت النبی ۖ پر عمل بھی عشقِ نبوی ۖ کا اعلیٰ ثبوت ہے ۔عالمِ اسلام ماہِ ربیع الاول میں جشن عید میلاد النبی ۖ کی محافل منعقد کر کے فضائوں کو عشقِ شاہِ لولاک ۖ سے مسرور کرتا ہے ۔ہر دور میں اسی جذبۂ عشقِ مصطفوی ۖ پر اغیار نے حملے کئے۔ قادیانی، نجدی اور خارجی فکر کی پیداوار بھی دشمنانِ اسلام کی ایجاد ہے ۔ آج پھر پاکستان میں ایک گستاخ خاتون کو نگران وزیر اعظم بنائے جانے کے شوشے چھوڑے جا رہے ہیں تاکہ پاکستانی قوم کے دلوں میں عشقِ رسول ۖ کے روشن چراغ بجھا دئیے جائیں۔آج علماء و مذہبی طبقے بھی ریاست بچائو، سیاست کرو، جمہوریت کی بقا اور کرسی کا ورد کرتے نظر آتے ہیں ۔نوجوان نسل جذبۂ عشقِ رسول ۖ سے سرشار ہو کر ملک و قوم کو درِ نبی ۖ تک رسائی کا مژدۂ جانفزا سنائے جہاں سے بہتر ی کا ہر قانون اور دستور ملتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیر مرکزیہ جمعیت علماء و مشائخ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکزی جامع مسجد بڑی منہاساں میں ”عشقِ رسول ۖ کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام نبی ،حافظ محمد ذوالفقار ، محمد جہانگیر نقشبندی، صوبیدار ولی محمد اور دیگر نے کہا ملتِ اسلامیہ عشقِ مصطفےٰ ۖ کو فروغ دے کر ہی دنیا پر غلبہ حاصل کر سکتی ہے ۔محبت نبی ۖ انسان کو دیگر سے ممتاز کر دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی)تحریک اویسیہ پاکستان کے زیر اہتمام نارووال میں 41ویں سالانہ جشن میلاد مصطفےٰ کانفرنس آج 8فروری جمعة المبارک بعد نماز عشاء ہو گی۔تفصیلات کے مطابق جامع مسجد گلزار مدینہ محلہ رسول نگر نارووال میں تحریک اویسیہ پاکستان کے زیر اہتمام 41ویں سالانہ جشن میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس آج بعد نماز عشاء معروف عالم دین علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کی زیر نگرانی منعقد ہو رہی ہے ۔کانفرنس میں خصوصی خطاب مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان حضرت پیرسائیں غلام رسول اویسی سجادہ نشین دربار عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف فرمائیں گے ۔ جبکہ مہمانانِ خصوصی حضرت پیر سید اظہر الحسن شاہ گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ کلی شریف و چیئرمین ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی نارووال ، پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف،پیر میاں غلام اویس اویسی آف علی پور چٹھہ شریف ، صاحبزادہ علامہ علی رضا اویسی فاضل جامعہ نعیمیہ لاہور ہونگے ۔ضلعی صدر تحریک اویسیہ پاکستان نارووال محمدیعقوب اویسی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔جبکہ ضلع بھر سے وابستگان سلسلہ اویسیہ قافلوں کی صورت میں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔سیکیورٹی کے فرائض بزم رضائے محمد ضلع نارووال کے نوجوان سر انجام دیں گے۔
۔۔۔
غریباں نو ںپڑھان والیا……اللہ تینوں رنگ لاوے میانوالی میں طالب علم کا وزیراعلیٰ کے لئے خصوصی نغمہ
لاہورلاہور (جی پی آئی)ضلع میانوالی میں ہرنولی کے مقام پر دانش سکول کے افتتاح کے موقع پر علاقے کے بچوں کا جذبہ اور خوشی دیدنی تھی وہ بار بار وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے لئے نعروں کے ساتھ ساتھ ان سے مصافحہ بھی کرتے رہے۔ اس موقع پر ایک طالب علم نے خصوصی طور پر وزیراعلیٰ کے لئے یہ نغمہ پیش کیا جس کے بول تھے ”غریباں نوں پڑھان والیا’ اللہ تینوں رنگ لاوے” جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی اور اس گانے سے محظوظ ہوتے رہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت کے گمنام ترجمان کی وضاحت کافی نہیں، خریداری کا ریکارڈ پیش کیا جائے، سیمل کامران
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی سیمل کامران نے سولر سسٹم کی خریداری میں60کروڑ روپے کے گھپلے کی نشاندہی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ہے ، سیمل کامران نے تحریک التواء میں موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت کے گمنام ترجمان کی وضاحت کی کوئی حیثیت نہیں، پنجاب حکومت سولر سسٹم خریداری کا تمام ریکارڈ اسمبلی میں پیش کرے ،انہوں نے کہا کہ70ڈالر والا سسٹم 100سے زائد ڈالر میں خریدا گیا جو بدعنوان اور ہیرا پھیری کی انتہا ہے۔ سیمل کامران نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ہر بڑے چھوٹے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں میں کمشن کھائی گئی، حکومتی چھتری ہٹتے ہی خادم حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرو بس شاہدرہ کے لئے زحمت بن گئی، یا سر گیلانی
لاہور (جی پی آئی)ُپاکستان تحریک انصاف لاہو ر کے سینئر رہنماء انجینئر یا سر گیلانی نےNA-118 شاہدرہ میں مختلف وفود سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس شاہدرہ کی عوام کے لئے رحمت کی بجائے زحمت بن گئی ہے۔دریائے راوی پر نیا پل تعمیر نہ کرنا اور پل کے ایک راستے کو میٹرو کے لئے فکس کر دینا یہاں کی عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔میٹروبس کی وجہ سے لاہور شہر سے شاہدرہ کی مسافت عوام کے لئے منٹوںکی بجائے گھنٹوں پر محیط ہو گئی ہے۔اس موقع پر ملک مصباح، شاہد منظور،عبدالمنان، عدنان سہیل،میاں مبشر یعقوب،میاں علی و ابوبکر عظیم نے پنجاب حکومت کی اس احمقانہ حرکت کی بھرپور مذمت کی۔انکا کہنا تھا کہ اگر پنجاب حکومت نے شاہدرہ کے لئے اپنا پلان تبدیل نہ کیا تو اس کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے شمالی وزیر ستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دنیا میں سب سے زیادہ مہذب اور انسانیت کی فلاح کے دعوے دار امریکہ کی حیوانیت اور بربریت قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ ڈرون حملوں میں آئے روز پرامن اور ہنستے بستے گھروں کو نشانہ بنا کر مٹی کے ڈھیروں میں بدل رہا ہے اور جب کوئی اس ظلم و بربریت کے خلا ف آواز اٹھاتا ہے تو اسے دہشتگرد ٹھہرا کر واجب القتل قرار دے دیا جاتاہے۔سید منورحسن نے کہاکہ امریکہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو مسلسل روند رہاہے ، مگر قومی غیر ت و حمیت سے عاری حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ امریکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم بچوں عورتوں سمیت ہزاروں شہریوں کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنا چکاہے مگر حکمرانوں نے نہ صرف آنکھیں بند رکھی ہیں بلکہ امریکی جنگ میں مکمل تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانیاں کروا رہے ہیں۔ سیدمنورحسن نے کہاکہ وائٹ ہائوس نے امریکی فوج اور تخریب کار ایجنسیوں کو دنیا بھر میں کسی بھی شخص کو قتل کرنے کی کھلی اجازت دے دی ہے جو دنیا بھر میں مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں اور پاکستان کو انہوں نے اپنی وحشیانہ کاروائیوں کا خصوصی ہدف بنا رکھا ہے۔سید منورحسن نے کہاکہ ایک طرف پاکستان دہشتگردی کے خلا ف نام نہاد جنگ میں کود کر خود دہشتگردی کا شکار اور بدترین بحرانوں سے دوچار ہے اور دوسری طرف امریکہ تمام قربانیوں کے باوجود پاکستان پر عدم اعتماد کرتے ہوئے بار بار سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کے نزدیک دنیا بھر میں صرف مسلمان ہی دہشتگرد ہیں اور اسے ہندوئوں یہودیوں اور دیگر لوگوں کی دہشتگردی نظر نہیں آتی ۔ سید منورحسن نے کہاکہ امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے امریکی فوج کو قتل عام کا لائسنس دینے سے عالمی امن کو شدید خطرات نے گھیر لیاہے ۔ امریکہ اسلحہ کے زور پر دنیا پر اپنا ورلڈ آرڈر نافذ کرنا چاہتاہے جس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ایک اللہ کی حاکمیت پر ایمان رکھنے والے مسلمان ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اپنے 45 ہزار سے زائد شہریوں کو امریکی جنگ کی نذر کر دیا اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا ہے جس سے ملک کو مہنگائی ، غربت ، توانائی اور امن و امان کی تباہی سے دوچار ہونا پڑا مگر حکمران ان تمام مسائل و مشکلات سے بے نیاز اب بھی امریکی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی محمد شہبازشریف کی ممبر صوبائی اسمبلی محمد اعظم گھیبہ کی رہائش گاہ پنڈی گھیب آمد،والد کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور (جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ممبر صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ محمد اعظم گھیبہ کے والدنواب غلام محمد کی وفات پران کی رہائش گاہ واقع پنڈی گھیب میں اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پرقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرچوہدری نثار علی خان، ،ممبرقومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی، ملک اعتبار خان کے علاوہ ملک آصف علی ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ محمد اعظم گھیبہ کی رہائش گاہ پر ضلعی افسران ،سیاسی، سماجی اور عوامی عمائدین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مرحوم کے لئے مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔انہوں نے اس موقع پر مختصر خطاب میں کہا کہ وہ آج صرف ممبر صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ محمد اعظم گھیبہ کے والد کی تعزیت کے لیے آئے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد وہ پنڈی گھیب شہر کا دورہ کریں گے۔ اہلیان پنڈی گھیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زر بابا اور چالیس چوروں کے پھیلائے ہوئے اندھیروں کو اجالا پروگرام کے ذریعے دور کریںگے،شہبازشریف
لاہور(جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے زر بابا اور چالیس چوروں کے پھیلائے ہوئے اندھیروںکو اجالا پروگرام کے ذریعے دور کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہےـ راولپنڈی سے چند کلو میٹر دور اسلام آباد کی پہاڑیوںمیں رہنے والے حکمرانوں نے بجلی کے نام پر اربوں کھربوں کے ڈاکے ڈالے، کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے اور عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا جبکہ پنجاب حکومت نے ہمت نہیں ہاری اور اڑھائی ارب روپے کی خطیر رقم سے اجالا پروگرام کے ذریعے گھروں کو روشن کیاـ اجالا پروگرام ‘ دانش سکول’ لیپ ٹاپ اور انٹرن شپ پروگرام سے ملک میں انقلاب لائیں گےـ پاکستان او رپنجاب کے تمام وسائل تعلیم کے لیئے وقف کر دیں تو بھی کم ہے، قائد اور اقبال کے وژن کے مطابق چل کر ہم پاکستان اور قوم کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے ـآئندہ جو طالبعلم ساٹھ فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرے گا’ اسے لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ دیئے جائیں گے ـوہ آج پیر مہر علی شاہ بارانی ز رعی یونیورسٹی راولپنڈی میں راولپنڈی ڈویژن کے ذہین طلباء و طالبات میں اجالا پروگرام کے تحت سولر لیمپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھےـوزیر اعلی کے معاون خصوصی زعیم حسین قادری٫ مشیر بیگم ذکیہ شاہنواز٫ سنیٹرز ظفر علی شاہ٫ بیگم نجمہ حمید٫ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی محمدحنیف عباسی’ شکیل اعوان’ ملک ابرار’ راجہ حنیف ایڈوکیٹ٫ ملک غلام رضا’ شہر یار ریاض’ ضیا ء اللہ شاہ’ چوہدری ایاز سمیت تعلیمی اداروں کے سربراہان’ انتظامیہ کے افسران اور راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع کے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھیـوزیر اعلی محمد شہبازشریف نے کہا کہ ذہین طلباء و طالبات کی محنت سے آج ہزاروں گھر روشن ہوں گے اور طلباء وطالبات لوڈ شیڈنگ کے دوران اپنی پڑھائی اور امتحانات کی آسانی سے تیاری کر سکیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب بھر میں دو لاکھ ذہین طلباء و طالبات میں سولر لیمپس تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ اجالا پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں سترہ ہزار دو سو بانوے (17292 ) سولر لیمپس تقسیم کیے جا رہے ہیںـ راولپنڈی ضلع میں تقریبا گیارہ ہزارسولر لیمپس ذہین طلبا و طالبات میں تقسیم کئے جائیں گےـانہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات میں سولر لیمپس اور لیپ ٹاپ کی تقسیم ان کی محنت اور قابلیت کا اعتراف ہے جو انہیں انتہائی شفاف طریقے سے خالصتا میرٹ کی بنیاد پر دیئے جا رہے ہیںـ وزیر اعلی نے کہا کہ زر بابا اور چالیس چوروں نے پاکستان کا دیا گل کیا اور ہم دیا جلا رہے ہیں۔اسلام آباد کے حکمرانو ںنے قوم کے اربوں کھربوں روپے اجاڑ دیئے اور ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا’ معیشت تباہ کر دی اور پاکستان کو بے پناہ مسائل سے دوچار کر دیا۔ انہو ںنے کہا کہ جلد اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات ہوں گے اور انشاء اللہ ان انتخابات کے نتیجے میں زر بابا اور چالیس چور جا چکے ہوں گے ـ پاکستان میں ایسی حکومت قائم ہو چکی ہو گی جو اسے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر لے جائے گیـانہوںنے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں عوام کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والوں کو مسترد کر کے عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی قیادت سامنے لائیںـوزیر اعلی نے دانش سکول میانوالی کے دورہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے ایک بچے نے انہیں بتایا کہ دو سال کی عمر میں اس کے والدین وفات پا گئے تھے اور ان کی وفات کے بعد جب وہ سکول جانے کے قابل ہوا تو اس کے پاس وسائل نہیں تھے اور دانش سکول قائم ہونے سے اسے اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع حاصل ہوا ہےـانہوںنے کہاکہ علم و دانش کے گہوارے دانش سکول پسماندہ علاقوں کے خاک آلود اور بے سہارا بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کر رہے ہیں اور ان دانش قدوں سے تعلیم حاصل کرنے والے ملک و تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریںگےـ وزیر اعلی نے اس موقع پر ذہین طلباء و طالبات میں سولر لیمپس تقسیم کیےـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی سید ہ ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دھرنے کی ناکامی کے بعد راولپنڈی کے ولن چوہدری نثار کو مستعفی ہو جانا چاہیے، کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین عوام کو کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں پہلے 12 اکتوبر 1999میں انہوں نے اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑا اور اب مسلم لیگ ن کے دھرنے میں چوہدری نثار نے اپنے ساتھیوں کا ساتھ چھوڑ دیا۔ مسلم لیگ ن بڑی سیاسی جماعت ہونے کا دعوی کرتی ہے لیکن چند سو افراد اکٹھے نہیں کر سکی، اس کا جلسہ ہمیشہ ناکام ہوتا ہے، بھاٹی چوک میں ان کے جلسے کا حال عوام نے دیکھا، یہ جماعت عوام میں غیر مقبول ہو چکی ہے ان پانچ سالوں میںان کی حکومت نے پنجاب کا بُرا حال کر دیا ہے یہ جماعت عام انتخابات میں شکست کھا جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کیلئے جان بھی حاضر ہے،میٹرو بس جیسے عوامی منصوبے بنانا اگر جرم ہے تو یہ جرم بار بار کروں گا:شہباز شریف
لاہور (جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ صرف لاہور نہیں بلکہ پاکستان کا منصوبہ ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کے بھرپور تعاون سے مفاد عامہ کے اس عظیم الشان منصوبے کا افتتاح 10 فروری کو ہو رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں اپنے وسائل اور ترکی کے تعاون کے ساتھ انتہائی معیاری انداز میں مکمل کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی میٹرو بس پراجیکٹ جیسے پبلک ٹرانسپورٹ کے عوامی منصوبے شروع کریںگے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار ماڈل ٹائون میں میٹرو بس پراجیکٹ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی حمزہ شہباز شریف، پرویز ملک، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان، خواجہ عمران نذیر، میاں محمد نعمان، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب میٹرو بس اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی سی او لاہور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران میٹرو بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ ایک صاف اور شفاف منصوبہ ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے۔ منصوبے پر 30 ارب روپے لاگت آئی ہے جبکہ سابق ڈکٹیٹر کے حواریوں نے اپنے دور میں انڈر گرائونڈ ٹرانسپورٹ کا کاغذی منصوبہ بنایا تھا جس پر 240 ارب روپے لاگت آنا تھی۔ اس کاغذی منصوبے کی فزیبلٹی کی تیاری میں کروڑوں روپے کا غبن کیا گیا اور منصوبہ صرف فائلوں تک محدود رہا ،عملی طور پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ معیار، شفافیت اور تیز رفتاری کا شاہکار ہے۔ اگر خدانخواستہ زرداری یہ منصوبہ بناتے تو اس پر 200 ارب روپے لاگت آتی اور اس کے باوجود یہ منصوبہ قیامت تک مکمل نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں تعاون کرنے پر پنجاب حکومت، ترکی کی حکومت اور قیادت کی شکرگزار ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنا کر عوام کو آرام دہ اور باکفایت سفری سہولیات دینا اگر جرم ہے تو یہ جرم بار بار کریں گے۔ عوام کی خدمت کیلئے میری جان بھی حاضر ہے۔ میٹرو بس سروس سے بوڑھے، بچے، خواتین، طالب علم اور تمام شہری یکساں فائدہ اٹھائیں گے اور بروقت اپنی منزل پر پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کا منصوبہ ایک خوبصورت سفر کاآغاز ہے۔ پنجاب حکومت نے پورے صوبے کے عوام کی بہتری کیلئے فلاحی کام کئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے حکمرانوں نے 5 برس میں کرپشن کے انبار لگا دیئے۔ بجلی کے بدترین بحران کی وجہ سے ملک میں اندھیروں کا راج ہے اور انڈسٹری بند ہے۔ وفاقی حکومت نے پانچ برس ضائع کئے ہیں جبکہ ہماری حکومت نے پانچ برس میں نئے پنجاب کی بنیاد رکھی ہے اور ترقی و خوشحالی کا وہ سفر شروع کیا ہے جسے کوئی حکومت ختم نہ ہو سکتی
۔۔۔۔۔۔۔۔
زرداری اور ان کے حواری کھربوں روپے نہ لوٹتے تو مزید وسائل عوام کے قدموں میں نچھاور کرتے : شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دانش سکول، یتیم اور انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کیلئے آغوش کا درجہ رکھتے ہیں اور ان سکولز میں جدید سمارٹ بورڈز کے ذریعے طلبا و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ضلع میانوالی کے پسماندہ قصبے ہرنولی میں دانش سکول بن سکتا ہے تو ملک کے اندھیرے بھی ختم ہوسکتے ہیں لیکن اس کیلئے قیادت کا پرعزم، مخلص اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہونا ضروری ہے۔ دانش سکول ،ایچی سن کالج اور گرامر سکول سے زیادہ معیاری تعلیم دے رہے ہیں۔ ایچی سن کالج جیسے ادارے میں بھی سمارٹ بورڈ کے ذریعے تعلیم نہیں دی جاتی۔ دانش سکولز اپنی مثال آپ ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ دانش سکولز میں وزرائ، امراء اور اشرافیہ کے بچے کسی صورت نہیں پڑھ سکتے، ان سکولز پر حق صرف اور صرف غریب، یتیم اور بے سہارا بچوں اور بچیوں کا ہے۔ محنت، دیانت اور عزم ہو تو عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے سامنے آتے ہیں نہ کہ کھربوں روپے کی لوٹ مار کے سکینڈلز۔وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج ہرنولی، ضلع میانوالی میں دانش سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، مشیر بیگم ذکیہ شاہنواز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، متعلقہ افسران، طلباء و طالبات اور والدین کے علاوہ اساتذہ نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے تختی کی نقاب کشائی کرکے ہرنولی میں تعمیر کردہ دانش سکول کا افتتاح کیا اور دعا کی۔400 ایکڑ اراضی پر بنایا گیا دانش سکول ایک سال چار ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔اس پر 70 کروڑ روپے لاگت آئی ہے ، بچوں اور بچیوں کیلئے علیحدہ علیحدہ کیمپس بنائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب حکومت پسماندہ علاقوں میں دانش سکولز بنا سکتی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ماڈل ویلج بن سکتے ہیں اور انہیں فی کس ہزاروں روپے کی امداد دی جا سکتی ہے تو اس ملک کے دیگر مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں لیکن یہ نعروں اور تقریروں سے نہیں ہوگا بلکہ اس کیلئے شبانہ روز محنت اور دیانت کے ساتھ کام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران برطانیہ اور فرانس میں سیر و تفریح کیلئے جانے والے زرداری کو ایک بار بھی متاثرین کے ساتھ ہمدردی کی توفیق نہیں ہوئی جبکہ اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی محض فوٹو شوٹ کیلئے بوٹ پر بیٹھ کر گھومتے رہے، اس شخص نے بھی جس کا میانوالی سے تعلق ہے ، علاقے میں آ کر سیلاب متاثرین کی خبر نہ لی۔ ان مشکل حالات میں آپ کا یہ خادم سیلاب متاثرین کے شبانہ بشانہ کھڑا رہا اور دن رات ایک کرکے متاثرین کی بحالی کیلئے کام کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالامال ہے لیکن حکمرانوں کی نااہلیوں کے باعث آج ایک ہاتھ میں ایٹمی میزائل ہے اور دوسرے ہاتھ میں کشکول۔ رینٹل پاور پراجیکٹ میں اربوں روپے لوٹے گئے، اوگرا میں 80 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا، حاجیوں کی سرعام جیبیں کاٹی گئیں، پنجاب بینک میں 70 ارب روپے کا فراڈ کیا گیا۔ کرپشن کے یہ میگا سکینڈل زرداری اور ان کے حواریوں کی نااہلی اور لوٹ مار کا ثبوت ہیں۔عدلیہ کے فیصلوں کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ اسلام آباد کے حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل رکھا ہے۔ اگر زرادی اور ان کے حواری کھربوں روپے نہ لوٹتے تو مزید وسائل عوام کے قدموں میں نچھاور کرتے کیونکہ قومی وسائل پر پوری قوم کا ہی حق ہے نہ کہ لٹیروں اور چوروں کا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات قریب ہیں اور مجھے یقین ہے کہ قوم عام انتخابات میں ملک کے بہترین مفاد میں ایسا فیصلہ کرے گی جو پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں میں لے کر آئے گا اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسی قیادت سامنے لائے گی جو ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہو اور لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر عوام کے قدموں میں نچھاور کرے۔ ایسی قیادت جو خارجی طاقتوں کے سامنے جھکے نہ بکے بلکہ ملک کی خودمختاری اور سا لمیت کی خاطر روکھی سوکھی کھا کر ڈٹ جائے۔یہی پرعزم اور مخلص قیادت قائد و اقبال کے خوابوں کی حقیقی تعبیر یقینی بنائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرداری کا ”بی جے پی” شوشہ اپنی موت آپ مر جائے گا کیونکہ یہ نیا صوبہ بنانے میں سنجیدہ نہیں اور ”بی جے پی” میں میانوالی اور بھکر کو بھی زبردستی شامل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ زرداری صاحب کو جنوبی پنجاب کے صوبے کی اتنی تڑپ ہوتی تو وہ اس وقت کہاں تھے جب میانوالی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع بدترین سیلاب میں ڈوبے ہوئے تھے اور لوگ مصائب و آلام میں گھرے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات نزدیک آنے پر بعض عناصر کو اچانک احتساب کا درد اٹھ رہا ہے۔ سات سال کینیڈا کی برفانی فضائوں سے لطف اندوز ہونے والوں کو آج الیکشن کمیشن کی تحلیل اور انتخابی اصلاحات یاد آ رہی ہیں۔ پوری قوم نے یزیدیت اور حسینیت کے نعرے لگا کر بغل گیر ہونے والوں کو اچھی طرح پہچان لیا ہے لیکن عوام لٹیروں، چوروں اور ڈاکوئوں کے چکر میں نہیں آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
”اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے” وزیراعلی کی زرداری اور ان کے حواریوں کی بد ترین کرپشن پر کڑی تنقید،حاضرین کی بھر پور تالیاں
لاہور (جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے ہرنولی ،میانوالی میں دانش سکول کی افتتاحی تقریب کے دوران زرداری اور ان کے حواریوں کی بد ترین کرپشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ سیلاب کے دوران میانوالی کے لوگوں کو بے یارو مددگار چھوڑنے اور ان کی خبر گیری نہ کرنے پرمیانوالی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی بے حسی پر بھی تنقید کیـوزیراعلی نے عام انتخابات کے نزدیک انتخابی اصلاحات کا شوشہ چھوڑنے والوں پربھی شدید تنقید کیـوزیراعلی نے جب کہاکہ اگر زرداری اور اس کے حواری کھربوں نہ لوٹتے تو اساتذہ کی تنخواہ 25ہزار سے بڑھا کر 50ہزار روپے کر دیتے تو تقریب میں موجود شرکاء نے بھر پو ر تالیاں بجائیں
۔۔۔۔۔۔۔
قوم کے مسیحائوں کااپنے حقوق کیلئے بھوک ہڑتال کرنا”نادم اعلیٰ” کی نااہلی کا ثبوت ہے۔آسیہ اسحاق
لاہور (جی پی آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ قوم کے مسیحائوں کااپنے حقوق کیلئے بھوک ہڑتال کرنا”نادم اعلیٰ” کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سینکڑوں شہری موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور آج مسیحا بھی اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال کی وجہ سے موت کے قریب کھڑے ہیں۔قوم کے مسیحااپنے حقوق کے لئے آج سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔ڈاکٹروں کے موت و حیات کی کشمکش میںمبتلا ہونے کے باوجود نام نہاد خاد م اعلیٰ کی طرف سے مذاکرات نہ کرنا قابل افسوس ہے ‘ آئندہ عام انتخابات میں عوام صرف اپنے محلات کی طرف جانے والے راستوں پر اربوں خرچ کرنے کا حساب لیں گے ۔ مرکزی انفارمیشن سیکریڑیٹ سے جاری بیان میں آسیہ اسھاق نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ کی ساری توجہ پرصرف سڑکوں اورپلوں کی تعمیر پر ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ سارے شاہراہیں اورپل اپنے محلات کی طرف جانے والے راستوں پر بنائے گئے ہیں۔ آج صوبے میں صحت کی سہولیات کا یہ عالم ہے کہ غریب عوام کومفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت میسر نہیں اور محکمے ک اکوئی وزیر نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوںشہری موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ۔اے پی ایم ایل ڈاکٹروںکے مطالبات کی بھرپور حمایت اور اظہاریکجہتی کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد خاد م اعلیٰ کو شہزادوں کا طرز حکمرانی اپنانے کا حساب آئندہ عام انتخابات میں دینا پڑے گا۔ اے پی ایم ایل کا نمائندہ وفد جلد ڈاکٹروں کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کر کے ان سے اظہار یکجہتی کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
پرویزالٰہی کا ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ 200ارب روپے کی لوٹ کھسوٹ کا منصوبہ تھا؟صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ
لاہور (جی پی آئی)صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے جتنے ترقیاتی کام جنوبی پنجاب میں کئے ہیں’ ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی جبکہ پرویزالٰہی کے دور حکومت میںان علاقوں کی ترقی کے لئے دعوے تو کئے گئے لیکن عملی طور پر لوگ تمام سہولیات سے محروم رہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کے ”کارنامے” ان کا اقتدار ختم ہونے کے بعد لوگوں کے سامنے آ گئے جس میں ان کے تمام منصوبے کرپشن کے قبرستان ثابت ہوئے۔چوہدری پرویزالٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویزالٰہی نے اپنے دور حکومت میں کرپشن اور اقرباپروری کے ریکارڈ قائم کئے اور اس ضمن میںان کے ریکارڈ توڑنا کسی کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کا ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ دراصل 200 ارب روپے کی لوٹ کھسوٹ کا منصوبہ تھاجبکہ اس کے مقابلے میں میٹرو بس سروس ملکی تاریخ کا پہلا منصوبہ ہے جس میں عام لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی جدید ترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی اس تصور سے ہی پریشان ہیں کہ پنجاب حکومت نے عام لوگوں کی سہولت کے لئے اتنا بڑا منصوبہ کیوں بنا لیا ہے؟انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں لوگوں کو سہولیات سے محروم رکھنے اور اپنے مفادات کے لئے کرپٹ زرداری کی چھتری تلے پناہ ڈھونڈنے والے کس منہ سے پنجاب حکومت کے عوامی اور فلاحی منصوبوں پر تنقید کرتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل اور جدید سہولیات عوام کا حق ہے اور اسی مقصد کے تحت اربوں روپے کے لیپ ٹاپ ‘ سولر لیمپ اور ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کی شکل میں حکومتی وسائل مستقبل کے معماروں پر خرچ کئے جا رہے ہیں اورپرویزالٰہی نے پڑھا لکھا پنجاب کے نام پر قوم کے نونہالوں اور ہونہاروں کو جو دھوکہ دیا اس کا مداوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
۔۔۔۔
گورنمنٹ جناح ڈگری کالج مزنگ میں ڈرگ فری سٹی لاہور پروجیکٹ کے تحت سیمینار
لاہور(جی پی آئی ) گورنمنٹ جناح ڈگری کالج مزنگ میں منشیات سے پاک لاہور منصوبے کے تحت محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی ہدایات کے مطابق این جی او سیف چائلڈفائونڈیشن کے اشتراق سے سیمینار منعقد کیا گیاسیمینار میں فائونڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ نے طالبات کو منشیات کے خلاف خصوصی لیکچر دیا دیگر شرکا نے بھی لاہور کو منشیات سے پاک کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیاطالبات کو دین اسلام اور منشیات کے استعمال سے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی گئی اور منشیات کے استعمال سے معاشرے پربھی ہونے والے نقصانات اور خاندان کی تباہی منشیات کی اقسام اور اس کی دلدل میں پھنس جانے کے بعد نتائج اور ایک اچھے شہری کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیاپروگرام کے آخر میں سیف چائلڈ فائونڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ نے طالبات کے سوالات کا جواب دیااپنے بیان میں شہزاد انجم بیگ نے کہا کہ گورنمنٹ جناح ڈگری کالج کا ڈسپلن طالبات کا نظم وضبط اور کالج کی صفائی پرنسپل ڈاکٹر طاہرہ سکندر اور دیگر اساتذہ کی محنت اور بہترین مینجمنٹ کا نتیجہ ہے جس سے کالج انتہائی خوبصورت اور ایک بہترین درسگا ہ کا نمونہ پیش کرتا ہے اور انہوں نے طالبات سے بھی امید کی کہ وہ اپنے خاندان اور اہل محلہ میں آج کے پروگرام کے بعد منشیات کے خلاف آگاہی کا ایک سلسلہ شروع کریں گئی رضاکارانہ خدمات سر انجام دیں اور جہاں تک ممکن ہو منشیات کے خلاف اس نیک پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں تاکہ لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی ) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ عہد شکن اور قومی خزانے پر ڈاکے ڈالنے والے عام انتخابات میں مسترد ہو جائیں گے ،ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ جن سیاستدانوں نے عوام سے کئے گئے دعدوںپر عمل نہیں کیا انہیں عوام انتخابات میں ووٹ نہیں دیں گے ،قوم کو توقع تھی کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کر ے گی مگر اس نے عوام کی تمام امیدوں پرپانی پھیر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس عوام کی خدمت کرنے کا موقع تھا مگر اس نے یہ موقع ضائع کر دیا ہے ،اس جماعت نے عوام کی خدمت کرنے کے بجائے عوام پر ظلم وستم کے پہاڑ ڈھادئیے ہیں،یہ جھوٹوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جھوٹ کا سہار ا لیا ہے،یہ ہی وجہ ہے کہ عوام میں یہ جماعت اپنی ساکھ کھو بیٹھی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ء میں بنا ہوا قلعہ گوجر سنگھ اور اس سے ملحقہ مکان ٹوٹ پھوٹ کا شکار اہل علاقہ خوف زدہ ڈی سی او لاہور کاروائی کریں۔
لاہور(جی پی آئی )قلعہ گوجر سنگھ احاطہ چوہدریاں کا گیٹ ایک صدی سے زیادہ قدیم ہے اور قدیم ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کے لیئے انتہائی خطرے کا باعث بن چکا ہے گیٹ کے اوپرعمارت نہایت بوسیدہ ہو چکی ہے جو کسی بڑے نقصان کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے قلعہ کے گیٹ کے ساتھ ایک پرانا گھر بھی انتہائی خطرناک مناظر پیش کرتا ہے گھر بند ہے اور اس گھر سے ایک درخت بھی پھوٹ پڑا ہے جو سامنے والے مکان تک پہنچ گیا درخت اگنے کے بعد مکان بری طرح متاثر ہو رہا ہ ے اور مکان اگلی جانب سے پھٹ گیا ہے اور خدشہ ہے کے درخت مکان سمیت گلی اور سامنے والے گھر پر نہ گر جائے گلی میں واپڈا کی تاریں گزر رہی ہیںاگر یہ مکان درخت سمیت تاروں پرگرتا ہے تو بڑے نقصان کا اندیشہ ہو سکتا ہے گلی میں ہر وقت لوگوں کا گزر رہتا ہے اور محلہ کے بچے سارا دن کرکٹ کھیلتے رہتے ہیں قلعہ کے اند کوڑا کرکٹ لوگ پھینکتے ہیں جس سے وبا پھیلنے کا بھی اندیشیہ ہے مالک خاموش ساتھ رہائش پذیر اور کوئی کاروائی نہی کرتے اور پرانی نشانیوں کو مٹانا نہی چاہتے جو انتہائی خطرناک ہو چکی ہیں قلعہ کے اندر ایک پرانا بوڑھ کا درخت ہے جس کی جڑیں اردگرد کے مکانوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور بارش کے دنوں میں ارد گرد کے گھروں میں درخت کی جڑیں پھوٹ جاتی ہیں جس سے مکانوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے قلعہ کا احاطہ کئی سالوں سے ویران ہے اور نشئی لوگوں کی آماج گاہ بنا ہوا ہے اکثر نشئی لوگ رات کی تاریکی میں لوگوں اور خواتین کے زیورات نوچ لیتے ہیںاہل علاقہ ویران قلعہ اور خطرناک گھر سے سخت پریشان اور خوف زدہ ہیں جو رات کی تاریکی میں سوائے ویرانی کے کچھ نہی دیتا اور ڈی سی او لاہور سے اپیل کرتے ہیں کہ جس طرح وہ دلکش لاہور کے حواے سے کوشش کر رہے ہیں اور لاہور کو خوبصورت بنا نا چاہتے ہیںاسی طرح وہ ان علاقوں پر بھی توجہ کریں جو کسی نقصان کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں اور بعد میں صرف افسوس کے کچھ نہی رہتا ڈی سی او لاہور قلعہ گوجر سنگھ عبدالکریم روڈ کا اذخود وزٹ کریں اوراہل علاقہ کی اس مشکل کا ازالہ کریں اور فورا احکامات جاری کریں تاکہ عوام بڑے نقصان سے بچ جائے اہل علاقہ میں ملک ایاز جاوید ،سیف اللہ، عمار کریم بٹ، ملک شعیب، عبدالوحید، محمد سلیم،افتخار احمد،محمد اعظم مغل،محمد ریاض،پرویز احمد،نعیم محی الدین،شمس الدین،سید احمد علی شاہ ،محمد سرفراز،محمد آصف ،چوہدری محمد اسلم،محمد شیراز،اقبال احمد ،محمد شہزاد خان اورمحمد اشفاق نے پر زور اپیل کی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طاہر القادری اور عمران خان اپنے پرانے محسن پرویز مشرف کی چھتری تلے آچکے ہیں، چوہدری عبد الغفور خاں
لاہور(جی پی آئی ) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان اپنے پرانے محسن پرویز مشرف کی چھتری تلے آچکے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لندن میں مشرف اور پاکستان میں قادری، عمران کے بیانا ت میں مماثلت پائی جاتی ہے،عمران خان کو علم ہوگیا ہے کہ عوام انہیں مسترد کردیں گے جبکہ طاہر القادری کی کامیابی کاتو ایک فیصد بھی امکان نہیں ہے اس لئے یہ دونوں انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کررہے ہیں جو گفتگو طاہر القادری کرتے ہیں عمران خان ان کی اگلے ہی روز تصدیق کردیتے ہیں ،طاہر القادری اور عمران خان میں فرق نہیں کیا جاسکتا ہے ،دونوں ہی غیر جمہوری ہیں اور ان کے محسن پرویز مشرف ہیں ،اس لئے یہ دونوں ایک بار پھر ان کے قریب آچکے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ،بیروزگاری اور ڈورن حملوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی )اضلاع احساس محرومی کاشکار ہیں۔لاہور سمیت پورا صوبہ لاقانونیت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔جرائم کی شرح میں21فیصد سے زائد کا اضافہ خادم اعلیٰ کی گڈگورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تمام اہم فیصلے کچن کیبنٹ میں ہورہے ہیں۔وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔وہاں کے عوام کو ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔حکمران علیحدہ صوبوں کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔ضرورت اس امرکی ہے کہ عوام کو جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں کے چنگل سے نکال کر ان کے آئینی و قانونی حقوق بحال کیے جائیں۔65برس سے ملک پرمخصوص خاندان حکمرانی کرتے چلے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل کوئی نیا پنڈورا باکس کھولنا الیکشن ملتوی کرانے کی سازش ہے۔ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل شفاف اور منصفانہ انتخابات میں مضمر ہے۔عوام ووٹ کی پرچی کو ایک امانت سمجھتے ہوئے دیانتدار لوگوں کے حق میں ڈالیں۔جب تک پاکستان میں دوجماعتی نظام ختم نہیں ہوجاتا ملک حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کرسکتا۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ موجودہ دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا کرپٹ ترین دور ہے۔پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے پاکستان کو استعماری قوتوں کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔گزشتہ پانچ برسوں میں عوام کو بھوک،بے روزگاری،خودکشیوں،ڈرون حملوں،لاقانونیت،لوڈشیڈنگ،کرپشن اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی ) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عوام امید رکھیں لوٹ مار کا دور ختم ہونے کو ہے اب مسلم لیگ ن کی وفاق میں حکومت بنے گی اور عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوجائیں گے، یوسی40میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ہی ملک کوبحرانوں سے نکالے گی ،پیپلزپارٹی نے عوام کو دلدل میں دھکیلنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،یہ جماعت کھوکھلی ہوچکی ہے اس کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے ،آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے ،مسلم لیگ ن ہی عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائے گی اور ان کی مشکلات دور کرے گی، پیپلز پارٹی اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے لاڑکانہ سے بھی شکست کھا جائے گی ،اس جماعت کے اپنے ساتھی اس کاساتھ چھوڑ گئے ہیں،یہ چند لوگو ں تک محدود ہوکررہ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی ) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ غیر پارلیمانی لوگ اس وقت افراتفری پھیلانے کی بجائے عام انتخابات میں حصہ لیں ، ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہے، عوام جس جماعت کو ووٹ دیں گے ملک کے مسائل حل کرنا اس کی ہی ذمہ داری ہو گی، انہوں نے کہا کہ غیر پارلیمانی لوگ انتخابات میں عوام کے پاس جائیں اگر عوام اُن پر اعتماد کریں تو پارلیمنٹ میں آ کر اُن کے مسائل کے حل کی کوشش کریں، پارلیمنٹ ہی میں تمام مسائل حل ہونگے، تمام سیاسی جماعتیں سیاسی استحکام کی کوشش کریں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز اپناکر مسائل کا حل تلاش کیا ہے ، جو لوگ پارلیمنٹ سے باہر ہیں وہ غیر یقینی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں ایسا کرنے سے اُنہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) تھانہ جھال چکیاں کے علاقے سکیسر میں معمولی تلخ کلامی پر عامر نے فائرنگ کرکے غلام شبیر کو زخمی کردیا بتایا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل غلام شبیر اور عامر وغیرہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کا عامر کو رنج تھا اسی بناء پر اس نے فائرنگ کرکے غلام شبیر کو زخمی کردیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) خاوند کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی کا پانچ ماہ کا حمل ضائع کرنے پر پولیس نے عدالت کے حکم پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق چک 89 شمالی کی رہائشی زینب بی بی نے عدالت کو بتایا کہ اس کا بیٹا قاسم خان روزگار کے سلسلہ میں گیا ہوا تھا اور اس کی بہو عاصمہ بی بی جوکہ پانچ ماہ کی حاملہ تھی جھگڑ کر اپنے والد اور شہباز کے ہمراہ میکے چلی گئی اور عاصمہ نے جاتے ہوئے دھمکی دی کہ ہم نے یہ بچہ ضائع کروادینا ہے اور طلاق بھی لینی ہے گزشتہ دنوں انہوں نے ساز باز کرکے حملہ گروا دیا جس پر زینب بی بی نے عدالت میں درخواست دائر کی جس کے حکم پر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) نواحی چک 58 جنوبی سے 5 افراد نے جواں سالہ لڑکی کو بچے سمیت اغواء کرلیا بتایا گیا ہے کہ محمد نواز کی بیٹی 21 سالہ مافیا جوکہ غیر شادی شدہ تھی اپنے بھانجے کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اسی اثناء میں ظفر عباس’ تصور عباس وغیرہ آئے اور اسلحہ کے زور پر نواز کی جواں سالہ بیٹی اور اس کے نابالغ نواسے کو اغواء کرکے فرار ہوگئے پولیس تھانہ عطاء شہید نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) گائوں جاتے ہوئے جواں سالہ لڑکی حیاء کو موٹر سائیکل سواروں نے پکڑ لیا اور اسے ڈسپنسری میں لے جاکر زبردستی اس کے کپڑے اتروا کر اس سے زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچا کر اہل علاقہ کو اکٹھا کرلیا جس پر ملزمان فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق چک 42 جنوبی کی رہائشی حیاء رفع حاجت کیلئے گھر سے نکلی تو عادل شعیب’ امان اللہ وغیرہ نے اسے گھیر لیا اور زبردستی ڈسپنسری میں لے گئے جہاں پر انہوں نے اس کے کپڑے اتروا کر اس سے زبردستی زیادتی کی کوشش کی جس پر تھانہ کڑانہ پولیس نے لڑکی کے چچا شمشاد علی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) انجمن شہریان کے سیکرٹری اطلاعات ارشد گجر نے کہا ہے کہ سرگودھا ڈویژن کی تقسیم کو کسی طور برداشت نہیں کرینگے جو لوگ سرگودھا ڈویژن کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کیخلاف سخت مزاحمت کی جائیگی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں کہ وہ الیکشن کے موقع پر صوبوں کی تقسیم کریں انہوں نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن کے عوام اس کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔
میانوالی (جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ الیکشن کی آمد آمد ہے ملک کو ایسی خوددار قیادت کی ضرورت ہے جو ملک دشمن طاقتوں کے سامنے لیٹنے کی بجائے ملک کی بقاء و سلامتی ترقی و خوشحالی اور ملک کو اندھیروں سے نکال کر جرأ ت کے ساتھ جینے کا عزم رکھتی ہو ملک کے حکمرانوں کے ایک ہاتھ میں نیو کلیئر میزائل اور دوسرے ہاتھ میں کشکو ل ہے عوام کو چاہئے کہ وہ ملک کی اربوں کھربوں روپے کی دولت لوٹنے والے لوگوں کے چکر میں آنے کی بجائے ایسی قیادت کا انتخاب کریں جس کے دل میں ملک کا درد ہو اور وہ ملک قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر دے سکے وہ آج ہرنولی تحصیل پپلاں ضلع میانوالی میں دانش سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں وزیرتعلیم پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن ، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ ذکیہ شاہ نواز ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی ، آر پی او امجد جاوید سلیمی ، ڈی سی او میانوالی ذوالفقار احمد ، ڈی پی او زبیر دریشک ، پرنسپل دانش سکول برائے طلباء گروپ کیپٹن (ر) اشرف مغل اور پرنسپل برائے طالبات رفعت نذیر کے علاوہ کے علاقہ کی معزز شخصیات اور رعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کے لاکھوں بچے ایسے ہیں جن کا کوئی مستقبل نہیں دانش سکول ان کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کی طرف سنگ میل ثابت ہوگا جس سے امیر اور غریب کا فرق ختم کردیا گیا ہے اس سکول میں وہ سہولیات حاصل ہونگی جو ایچی سن اور گرائمر سکولوں میں بھی حاصل نہیں بلکہ یہ سکول سسٹم ملک کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں کا بھی باپ ثابت ہوگا یہاں پر فرق صرف اتنا ہے کہ ان سکولوں میں وزیروں کبیروں ، امرائ، جاگیرداروں ، صنعتکاروں اور بیوروکریسی کی بجائے غریب ، یتیم اور لاوارث بچوں کو تعلیم کی اعلیٰ سہولتیں حاصل ہونگی اور وہ تعلیمی میدان میں درخشندہ ستارے بن کر ابھریں گے ۔ اور ملک کو ایسی قیادت میسر آئے گی جو ملک کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں میں لانے کی صلاحیت رکھتے ہونگے انہوں نے کہا کہ دانش سکول پاکستان کو متحد اور منظم کرنے کا ایک راستہ ہے موقع ملا تو پاکستان کے کونے کونے میں دانش سکولوں کا جال بچھا یا جائیگا تاکہ ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود ایاز کے مصداق طبقاتی نظم تعلیم کو ختم کرکے سب کے لئے ایک ہی نظام تعلیم کا آغاز کیا جائے انہوں نے کہا کہ میانوالی کے دورافتادہ علاقے میں اگر دانش سکول قائم ہوسکتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ یہاں پر بجلی کے اندھیروں اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مختلف ترقیاتی پراجیکٹ شروع کئے جائیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ صدر زرداری اور وزیراعظم سمیت بڑے خان نے میانوالی میں سیلاب کے دوران متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی بجائے غیر ملکی دوروں اور سیر سپاٹوں پر وقت گزاردیا انہوں نے کہا کہ اب الیکشن قریب آچکے ہیں عوام کو ایسی قیادت منتخب کرنے کے لئے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا چاہئے جو ملک سے اربوں کھربوں روپے کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کی صلاحیت رکھتی ہو اور جس کے دل میں ملک و قوم کا درد ہو انہون نے کہا کہ ملک زبانی کلامی اور خالی خولی نعروں سے ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا بلکہ اس کے لئے مخلص قیادت کی ضرورت ہوگی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو قدرت نے ذرخیز زمین پہاڑوں اور خوبصورت موسموں سے نواز ا ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کے ایک ہاتھ میں نیوکلیئر میزائل ہے اور دوسرے میں کشکول ہے کبھی شیر اور بکری نے ایک گھاٹ پر پانی نہیں پیا ملک کو لوٹ مار کرنے والے رینٹل پاور ، اوگر ا کے 80 ارب روپے اور پنجاب بنک میں 70 ارب روپے کا فراڈ اور حاجیوں کی جیبیں کاٹنے والے یورپ اور مشرق کے لوگ نہیں بلکہ یہ ہمارے ہی ملک کے لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ جب عدالت عظمی انصاف کرنا چاہتی ہیں تو ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سات سال باہر کے ملکوں میں ٹھنڈے موسموں کا مزا لوٹنے والے اب واپس آگئے ہیں اور انہیں یک دم خیال آیا کہ الیکشن کمیشن تحلیل کیا جائے ، یزیدیت اور حسینیت کا نعرہ لگانے والے بغل گیر ہوگئے آج کہا جارہا ہے کہ دو سال کے لئے عبوری حکومت بنائی جائے جو سب کا احتساب کرسکے ساڑھے چار سالوں میں احتساب تو ہو نہیں سکا ۔ بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ کا نعرہ لگا کر صدر زرداری میانوالی کو بی جے پی میں دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن میانوالی واے بی جے پی میں نہیں جانا چاہتے قومیں وہ ہوتی ہیں جو کردار کے ذریعے دریائوں کا رخ موڑ دیتی ہیں کچھ ہفتے اور انتظار کر لو نیاسورج طلوع ہونے والا ہے وزیراعلیٰ نے دانش سکول آمدپر سکول کی عمارت کا باضابطہ افتتاح کیا سات سو ملین روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ ایک سال 4 ماہ کے اندر مکمل کیا گیا سکول کے دو کیمپس ہیں دانش سکول میانوالی پنجاب کا 8 واں دانش سکول ہے جس کا کل رقبہ چارسو ایکڑ رقبہ پر محیط ہے اور سکول میں اس وقت 220 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں اور ہر سال سکول میں 220 طلباء و طالبات کا مزید اضافہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔
میانوالی (جی پی آئی) دانش سکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اوران کے والدین کا دانش سکول ہرنولی قائم پر وزیراعلیٰ پنجاب کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین، زیر تعلیم بچے اور بچیوں کے والدین نے افتتاحی تقریب میں اپنے تاثرات پیش کئے طالب علم شہزاد احمد اور طالبہ کی تقاریر پر تقریب میں شریک افراد کی آنکھیں بھیگ گئیں طالب علم شہزا د احمد نے کہا کہ میں دوسال کا تھا جب میرے والدین مجھے روتا بلکتا چھوڑ گئے اور میری بہن نے میری پرورش کی مجھے پڑھنے کا بہت شوق تھا مگر وسائل کی وجہ سے مجھے مشکلات کا سامنا تھا بہن اپنے بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ میرا بوجھ بھی اٹھائے ہوئے تھی ایسے میں دانش سکول میرے لئے روشنی کا راستہ ثابت ہوا اور مجھے میرٹ پر اس میں داخلہ مل گیا اللہ کا شکر ہے کہ آج میں بے فکر ہو کر اعلیٰ او ر معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہا ہوں شہزاد احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ انہیں پاکستان کے کونے کونے میں ایسے ادارے بنانے کی توفیق دے طالبہ ثوبیہ سلطانہ نے تقریر کرتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوگئی اور اپنی آواز پر اسوقت قابو نہ رکھ سکی جب اپنے مرحوم باپ کا ذکر کیا ثوبیہ سلطانہ نے کہا کہ مجھے پڑھنے کا بہت شوق ہے دانش سکول میرے رحمت کا سایہ بن گیا ہے اب میں پڑھ لکھ کر نیوی آفیسر بنوں گی اور ملک و قوم کی خدمت کرونگی ثوبیہ سلطانہ نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے میری جیسی بے سہارا بے شمار بچیوں کے لئے دانش سکول قائم کرکے ہمیں سہارا دیا ہے اب میں اور میری جیسی اور بچے بچیاں مایوس نہیں ہیں دانش سکول ہمارے لئے روشنی کا راستہ ہے جس پر گامزن ہو کر ہم علم کی دولت سے مالامال ہونگے وزیراعلیٰ پنجاب نے آگے بڑھ کردونوں بچوں کو گلے سے لگایا اور ان کے سر پر دست شفقت رکھا
۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ میانوالی کی جھلکیاں
٭ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف دن 10 بج کر 35 منٹ پر بذریعہ ہیلی کاپٹر دانش سکول ہرنولی ضلع میانوالی پہنچے
٭ وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر سکول کے دو ہونہار بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے
٭وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تختی کی نقاب کشائی کرکے سکول کی عمارت کا باضابطہ افتتاح کیا
٭ دانش سکول میانوالی کی عمارت 7 سو ملین روپے کی لاگت سے ایک سال چار ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے
٭محمد شہبازشریف نے اپنے دورہ کے دوران سکول کے مختلف کلا س رومز کا معائنہ کیا اور طلباء و طالبات سے مختلف تدریسی سوالات پوچھے
٭وزیراعلیٰ نے کمپیوٹر لیب میں طلباء سے کچھ سوالات بھی حل کروائے
٭ محمد شہبازشریف نے اساتذہ سے بھی ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کئے
٭ طلباء نے قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کے علاوہ حلف بھی اٹھایا
٭ میانوالی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی معززین کی ایک بڑی تعداد پنڈال میں موجود تھی ، مسلم لیگی ورکرز وقفہ وقفہ سے وزیراعلیٰ کے حق میں نعرے لگاتے رہے
٭ دانش سکول کے طلباء نے جمناسٹک اور موسیقی سمیت کئی رنگا رنگ پروگرام پیش کرکے وزیراعلیٰ سمیت حاضرین مجلس سے خوب داد وصول کی
٭ پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے دانش سکول کے بچوں کو سلامی بھی دی
٭ مختلف پروگرامز میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر وزیراعلیٰ اپنی نشست سے اٹھ کر طلباء کے پاس جا کر انہیں داد دیتے رہے
٭ تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض معروف ٹی وی اینکر نورالحسن نے ادا کئے
٭ دانش سکول کے ایک ہونہار طالب علم ثناء اللہ نے عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے انداز میں وزیراعلیٰ کی مثالی کارکردگی پر گانا گا کر حاضر ین سے خوب داد وصول کی
٭ گانے کے بول تھے غریباں نو ں پڑھان والیا اللہ تینوں رنگ لاوے
٭وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تقریباً 30 منٹ تقریرکی
٭ تقریب صوبائی وزیرتعلیم مجتبیٰ شجاع الرحمان ، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ ذکیہ شاہ نواز سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور انتظامی افسران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی
٭وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب کے اختتام پر طلباء کے اتھ ملکر ملی نغمہ گایا اور گروپ فوٹو بنوایا
۔۔۔۔۔۔۔
امریکی ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر کی سینیٹر حاجی غلام علی ومرزا عبدالرحمن سے ملاقات
اسلام آباد(جی پی آئی) امریکی ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر کی سینیٹر حاجی غلام علی و مرزا عبدالرحمن سے ملاقات۔ پاک امریکہ سیاسی و تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت اہم امور پر بات چیت ۔ پاکستان سنٹرل ایشیاء کا اہم ترین ملک ہے’امریکہ ایڈکی بجائے ٹریڈ کو فروغ دے تاکہ دونوں ممالک کو معاشی طور پر فائدہ ہو’ سینیٹر حاجی غلام علی و مرزا عبدالرحمن کی بات چیت ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر رک واٹرز(Rick Waters)نے گزشتہ روز اسلامک چیمبر کے نائب صدر و چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تجارت اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر سینیٹر حاجی غلام علی اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر مرزا عبدالرحمن سے وفاقی ایوان ہائے تجارت و صنعت کے کیپیٹل آفس اسلام آباد میں ملاقات کی اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کیپٹیل آفس کے چیئرمین میڈیا کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اسلامک چیمبر کے نائب صدر و چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تجارت اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے پڑوسی ممالک اور خا ص طور پر امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر تا ہے ۔ انہوںنے کہ پاکستان سنیٹرل ایشیاء کا اہم ترین ملک اور اور تمام قدرتی وسائل سے ما لا مال ہے۔ لیکن اس وقت معاشی بحران نے دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پاکستان کیونکہ کہ ترقی پذیر ملک ہے اس وقت پاکستان کو امریکہ جیسے دوست کی ضرورت ہے۔سنیٹر حاجی غلام علی نے کہاکہ امریکہ کو چاہئے کو ایڈ کی بجھائے ٹریڈ کرئے تاکہ دونوں ممالک کو معاشی طور پر فائدہ حا صل ہو۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر مرزا عبدالرحمن نے ریک واٹرز ، ڈپٹی پولیٹکل کونسلرکا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایف پی سی سی آئی اپنی بزنس کمیونٹی کو بروقت تجارت بڑھانے کیلئے اندونی اور بیرونی تجارتی دورے کرنے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایف پی سی سی آئی اپیکس باڈی ہے جس میں 46 چیمبرز اور 100 سے زائد ایسو سی ایشن ہیں۔ مرزا عبد الرحمٰن نے مزیدکہاکہ امریکن چیمبر ز کے تعاون سے ہم امریکہ میں میڈ ان پاکستان صنعتی میلہ لگانے چاہتے ہیں، تاکہ پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہو۔بعد ازاں امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی پولیٹیکل قونصلر رک واٹرز(Rick Waters)نے سینیٹر حاجی غلام علی اور مرزا عبدالرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوطر فہ ملکی تجارت کو وسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم اسلامی ممالک اور خاص طور پر پاکستان کے ساتھ سیاسی اور تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنا نا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا اسلامک چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن چیمبرز آف کامرس کی وساعت سے تجارت کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com