لاہور(جیوڈیسک)عالمی منڈیوں میں جاری مندی سے پاکستان میں بھی روئی کی قیمتیں گرنا شروع ہوگئی۔مقامی مارکیٹ میں روئی کی قیمت سو روپے کمی کے بعد چونسٹھ سو روپے من پر آگئی۔
ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق چین اور امریکا کی مارکیٹوں میں مندی جاری ہیں جس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر کاٹن پیدا کرنے والے ممالک پر پڑ رہے ہیں۔ روئی کے بڑے خریدار چین میں نو فروری سے سولہ فروری تک نئے سال کی تعطیلات کی وجہ سے ایک ہفتے کیلئے کاروبار بند رہنے سے قیمتوں میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔