سکھر(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پہلے عمران خان پھر طاہر القادری اب کسی تیسرے کا انتظار ہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابات کے التوا کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکست سے خوفزدہ سیاسی جماعتیں الیکشن ملتوی کروانا چاہتی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر چودھری نثار نے ،تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق اور طاہرالقادری کو پھڈے باز قرار دیدیا۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن کنڈیارو میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے،جلسے میں ظفرعلی شاہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔