لاہور : پاکستان میں طلبہ یونین پر پابندی کو آج 29 برس مکمل ہو گئے

لاہور(08-02-2013)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر جمعیت کے ذمہ داران کے ہمراہ آج دن 1:00بجے طلبہ یونین پر پابندی کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ناظم اعلیٰ کے ہمراہ جمعیت کے دیگر ذمہ داران بھی ہوں گے۔محمد زبیر صفدر طلبہ یونین پر پابندی کے حوالے سے اہم اعلان بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ آج طلبہ یونین پر پابندی لگے 29 برس ہو گئے ہیں۔ 9 فروری 1984ء کو وقت کی حکومت نے طلبہ یونین پر پابندی عائد کی تھی۔موجودہ حکومت نے طلبہ یونین کی بحالی اور انتخابات کا اعلان بھی کیا تھا لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیںہو سکا۔طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے طلبہ نے ملک گیر تحریکیں بھی چلائیں۔

جاری کردہ : محمد ذیشان قریشی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0335-3321211
0346-5265947