نیویارک(جیوڈیسک)امریکی گلوکارہ اور اداکارہ وٹنی ہوسٹن کے چار مومی مجسمے نیویارک میں مادام تسا کے عجائب گھر میں سجا دیئے گئے۔
وٹنی کے مجسمے چار دہائیوں پر محیط انکی فنی زندگی کی عکاسی کرتے ہیں مجسموں کی نقاب کشائی کی تقریب میں وٹنی کی والدہ سسی ، بھائیوں میں سے مائیکل اور گیری اور سابق منیجر پیٹ ہوسٹن نے شرکت کی۔
وٹنی کی والدہ نے اپنی بیٹی کے مجسموں کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے مجسمے لگانے پر عجائب گھر انتطامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ وٹنی گزشتہ برس گیارہ فروری کو بیو رلی ہلز میں ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔