لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ غلط گوشوارے داخل کرانے والے ٹیکس چور اب جیل جائیں گے اور جن سیاست دانوں کے ٹیکس نمبر نہیں ، وہ جلد ہی بنوالیں ورنہ ایف بی آر کے پاس سزا دینے کا اختیار ہے۔
لاہور میں میڈیا سیبات کرتے ہوئے ایف بی آر کے چیئرمین علی ارشد حکیم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کسی بھی نئے چیلنج کے لئے تیار رہنے پر تاحال رابطہ نہیں کیا، رابطہ کرنے پر ایف بی آر الیکشن کمیشن کے تابع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک میں ٹیکس چور اور اسمگلر ہوتے ہیں مگر اب انہیں ٹیکس کی ادائیگی سے چھوٹ نہیں مل سکتی کیونکہ ایف بی آر کے پاس سزا دینے کا اختیار ہے اور عدالتیں بڑی مضبوط ہیں۔