کراچی(جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی شرح ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو چار فیصد سے کم رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے سال کے دوران آئی ایم ایف کو تین ارب بیس کروڑ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔