پی آئی اے (جیوڈیسک) پی آئی اے کی سی بی اے کا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کر لیا گیا، تنخواہوں میں پینتالیس فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی سی بی اے کا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چارٹر آف ڈیمانڈ میں گروپ ایک سے چار تک کے اسٹاف کی تنخواہوں میں پینتالیس فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق جنوری دوہزار تیرہ سے ہو گا۔
تنخواہوں میں اضافے کی اطلاع ملتے ہی قومی ایئر لائن کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔