پیرس(جیوڈیسک)فرانسیسی خواتین کو 213 سال بعد پینٹ پہننے کی قانونی اجازت مل گئی ہے۔ فرانس کی حکومت نے خواتین کو پینٹ پہننے سے روکنے والا دو سو سال پرانا قانون ختم کر دیا ہے۔یہ قانون سن اٹھارہ سو میں بنایا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ خواتین کے لیے پتلون پہننا مناسب بات نہیں ہے۔
فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پابندی جدید فرانس کی روایات سے مطابقت نہیں رکھتی،لہذا اسے ختم کیا جا رہا ہے،اگرچہ یہ قانون عملی طور پر لاگو نہیں ہے تاہم قوانین کی کتابوں میں یہ بدستور موجود تھا۔