شیخوپورہ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ اداروں کے استحکام میں ملک کی بقاء ہے، الیکشن میں اب کوئی تاخیر نہیں ہو سکتی۔ نوازشریف مفاہمت جبکہ چوہدری نثار لڑائی کرانا چاہتے ہیں۔
شیخوپورہ پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گورنروں کو تبدیل کرنا ہے تو ڈی پی او اور سی پی او بھی بدلنا ہوں گے۔ حالات پہلے جیسے نہیں رہے، اب نہ ایجنسیاں ووٹ دیں گی اور نہ ہی نوٹ۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبوں کو وسائل اور اختیارات دے دیئے ہیں۔ پنجاب میں اللے تللے منصوبوں پر پیسے لگائے جا رہے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف مفاہمت جبکہ چوہدری نثار لڑائی کرانا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سے سیکھیں۔ وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے شیخوپورہ پریس کلب کی تزئین و آرائش منصوبے کا افتتاح کیا اور صحافیوں کا ایوارڈ بھی دیئے۔