کراچی چڑیا گھر میں اتوار کو زو ڈے کے موقع پر معمر ترین اور کم عمر جانوروں کی سالگرہ منائی جائے گی
Posted on February 9, 2013 By Zain Webmaster کراچی
کراچی : کراچی چڑیا گھر میں اتوار کو زو ڈے کے موقع پر چڑیا گھر کے سب سے معمر مکین ببر شیر کی 20 ویں سالگرہ جبکہ گزشتہ سال چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے دو کوہان والے اونٹ کے بچے” ببلو” کی پہلی سالگرہ منائی جا ئے گی جبکہ بنگال ٹائیگر کے ساتھ انسان دوستی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھوں سے اس کو گوشت کھلایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 10 فروری اتوار کو چڑیا گھر میں سالانہ زو ڈے منایا جا رہا ہے جہا ں سانپوں پرندوں اور دیگر جانوروں و مصنوعات کی نمائش کے علاوہ ثقافتی شو بھی پیش کیا جائے گا جبکہ چڑیا گھر کے خاص خاص جانوروں کے ہمراہ تقریبات کا انعقاد بھی ہو گا۔
چڑیا گھر کا بنگال ٹائیگر جو انسانوں سے بے حدمانوس ہو چکا کو ہاتھ سے گوشت کھلا کر ٹائیگر انسان دوستی کا عملی مظاہرہ کا ہو گا اس موقع پر ببر شیر کی سالگرہ منائی جائے گی ببر شیر کے پنجرے کے اوپر سے رسی کے ذریعہ گوشت گرایا جائے گا تاکہ ببر شیر اس کو شکار سمجھ کر اس پر حملہ کرے یہ تقریب شہریوں کے سامنے ہی کی جائے گی۔
چڑیا گھر میںگزشتہ سال دو کوہان والااونٹ کا بچہ پیدا ہوا جس کی ماں کو دودھ نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے نومولود بچے کو نپل کے ذریعہ بکری کا دودھ پلا کر پالا اور اب یہ بچہ ایک سال کا ہو چکا اونٹ کے بچے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا جائے گا جس کو اونٹ کے بچے کو کھلایا جائے گا۔
چڑیا گھر کے یہ جانور چڑیا گھر کے ملازمین کے ساتھ مانوس ہو چکے ہیں اور بڑی بلیوں سمیت تمام جانور ملازمین کے ہاتھوں سے باآسانی خوراک کھاتے ہیں اور نام لے کر پکارنے سے پلٹ کر آتے اور اپنی حرکات سے جواب دیتے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سیداتوار کو “زوڈے” کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔